اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

فیصل آباد کیلئے بڑے منصوبوں کا اعلان،سی پیک اورگوادر کے منصوبوں کس نے شروع کرائے؟شہبازشریف کا آصف زرداری کو چیلنج،ایسی بات کہہ دی کہ وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 15  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے فیصل آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی و سکلز یونیورسٹی کے قیام اورمیٹروبس سروس کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میٹروبس سروس فیصل آباد کے عوام کیلئے وزیراعظم نوازشریف کا شاندار تحفہ ہوگا اوراس منصوبے پر دن رات کام کر کے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا،

اب جب وزیراعظم کی قیادت میں بجلی کے منصوبے تیزرفتاری سے مکمل ہونے جارہے ہیں تو ان کے پیٹوں میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، رواں سال کے آخر تک بجلی کے متعدد منصوبوں کی تکمیل سے 7ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی جس سے ملک میں 20سالوں سے چھائے اندھیرے دورہوں گے اوریہ اندھیرے اجالوں میں بدلیں گے،زرداری صاحب کہتے ہیں کہ سی پیک میں نے اپنے دور میں کرایا لیکن شریف برادران اس کا کریڈٹ لے رہے ہیں ۔قوم جاننا چاہتی ہے کہ زرداری صاحب اگر آپ نے سی پیک یا گوادر کے منصوبے طے کیے تھے تو آپ اپنے دور میں ان کا سنگ بنیاد رکھنا کیوں بھول گئے اوراس پر کام کا آغاز کیوں نہ کیا گیا؟زرداری صاحب قوم کو دھوکہ نہ دیں اس قوم کو 70سالوں میں پہلے ہی بہت گھاؤ لگے ہیں اوریہ قوم بہت دکھی ہے ،انفارمیشن ٹیکنالوجی و سکلز یونیورسٹی کے قیام سے فیصل آباد کے لاکھوں بچے اوربچیاں جدید علوم سے آراستہ ہوں گے اور یہ فیصل آباد کی تاریخ کا ایک انقلابی منصوبہ ہوگا۔وہ ہفتہ کو یہاں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے آڈیٹوریم میں لوکل باڈیز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فیصل آباد میں میٹروبس سروس کے منصوبے پر اسی سال کام شروع کردیا جائے گا اور جس طرح لاہور،راولپنڈی ،اسلام آباد اورملتان میں میٹروبس کے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں اسی طرح دن رات کام کر کے فیصل آباد میں بھی میٹروبس کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو باکفایت،محفوظ اور تیزرفتار سفری سہولتوں کی فراہمی کے عظیم منصوبے میٹروبس کو جنگلہ بس کہنے ،اس منصوبے میں کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو بلاجواز احتجاج سے تھک ہار کرآج چار سال بعد اپنے صوبے میں یہ بس سروس شروع کرنے کا خیال آیا ہے تو ہمیں خوشی ہے۔ میٹروبس کا منصوبہ ضرور لگائیں لیکن خدارا اسے جنگلہ بس کہہ کرپاکستان کے عوام اورانسانیت کی توہین نہ کریں۔

میٹروبس سروس نے محنت کش، مزدور، یتیم، بیوہ،وکیل ،کلرک،ڈاکٹرکو بہترین سفری سہولت دی ہے اوراس میٹروبس سروس کے ذریعے یہ باعزت طریقے سے اپنی منزل مقصود پر پہنچ رہے ہیں تو اس بس سروس کو جنگلہ بس کہہ کر ان کی توہین نہ کریں۔آپ اپنے صوبے میں اس بس سروس کو چھانگلہ گلی کا نام دے سکتے ہیں کیونکہ یہ کے پی کے کا بہت خوبصورت علاقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج اورانتشار کی سیاست نے

پاکستان کی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے ۔ایک طرف قومی معیشت کو احتجا ج کے ذریعے نقصان پہنچانے والے لوگ ہیں تو دوسری طرف وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک کو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں بجلی کے منصوبے نہایت شفاف طریقے سے برق رفتاری سے لگ رہے ہیں اورملک کی 70سالہ تاریخ میں اتنی تیزرفتاری سے منصوبوں کی تکمیل

کی کوئی مثال موجود نہیں ۔بھکی میں 1200میگاواٹ کے گیس پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد ستمبر 2015ء میں رکھا گیا ،حویلی بہادر شاہ میں 1200میگاواٹ کے گیس پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد 2015ء کے آخر میں جبکہ 1200میگاواٹ کے بلوکی گیس پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد 2015ء کے آخر میں یا 2016ء کے شروع میں رکھا گیا۔ان تینوں منصوبوں پر تیزرفتاری سے کام کیاگیا اور یہ منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہے ۔بھکی پاور پلانٹ

کا منصوبہ اگلے ہفتے بجلی مہیا کرنا شروع کردے گا۔دوسری جانب نیلم جہلم پاور پلانٹ کا آغاز 2002ء میں ہوا ،ڈکٹیٹر مشرف اور زرداری کے ادوار میں ان منصوبوں پر کام ہوتا رہا لیکن یہ 950میگاواٹ بجلی کا منصوبہ آج تک مکمل نہیں ہوسکا۔اس منصوبے کا ابتدائی تخمینہ 80ارب روپے تھا جو بڑھ کر500ارب ر وپے ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کی سیاست اور کرپشن کرنیوالوں نے قائد کے پاکستان کو برباد کرنے میں

کوئی کسر نہیں چھوڑی اوراب جب وزیراعظم کی قیادت میں بجلی کے منصوبے تیزرفتاری سے مکمل ہونے جارہے ہیں تو ان کے پیٹوں میں مروڑ اٹھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ رواں سال کے آخر تک بجلی کے متعدد منصوبوں کی تکمیل سے 7ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی جس سے ملک میں 20سالوں سے چھائے اندھیرے دورہوں گے اوریہ اندھیرے اجالوں میں بدلیں گے،لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ گیس کی بنیاد پر لگنے والے منصوبوں میں غریب قوم کے 112ارب روپے بچائے گئے ہیں جبکہ دوسری جانب ملک کی تاریخ میں 112 ارب روپے بچانے کی بھی کوئی مثال موجود نہیں ۔یہ وزیراعظم نوازشریف کی شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یہ ان کی قیادت کا کمال ہے ۔دوسری طرف ملک میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹنے والے ہیں جنہوں نے قوم کو اندھیروں میں دھکیلا۔

زرداری صاحب کہتے ہیں کہ سی پیک میں نے اپنے دور میں کرایا لیکن شریف برادران اس کا کریڈٹ لے رہے ہیں ۔قوم جاننا چاہتی ہے کہ زرداری صاحب اگر آپ نے سی پیک یا گوادر کے منصوبے طے کیے تھے تو آپ اپنے دور میں ان کا سنگ بنیاد رکھنا کیوں بھول گئے اوراس پر کام کا آغاز کیوں نہ کیا گیا؟زرداری صاحب قوم کو دھوکہ نہ دیں اس قوم کو 70سالوں میں پہلے ہی بہت گھاؤ لگے ہیں اوریہ قوم بہت دکھی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ فیصل آباد میں سبزی منڈی دوسری جگہ منتقل ہوچکی ہے لیکن اس سرکاری جگہ پر ابھی تک لوگ قابض ہیں،ان لوگوں سے اس جگہ کا قبضہ چھڑا کر یہاں مکمل انفارمیشن ٹیکنالوجی و سکلز یونیورسٹی بنائی جائے گی اوراس منصوبے پر اسی سال کام کا آغاز ہوگا اور اسے تیزرفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی آج کی ضرورت ہے اور پاکستان کا مستقبل انفارمیشن ٹیکنالوجی سے جڑا ہے۔

پنجاب حکومت نے صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دیا ہے،لینڈ ریکارڈمینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ،تھانوں،ہسپتالوں،زراعت ،تعلیم اوردیگر شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دیاگیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ فیصل آباد پاکستان کا ایک بڑا صنعتی شہر ہے اور یہاں انفارمیشن ٹیکنالوجی و سکلز یونیورسٹی کا قیام اس شہر کی تاریخ کا ایک انقلابی منصوبہ ثابت ہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیصل آباد پاکستان کا بڑا اہم ترین شہر ہے

اوراس شہر کو ہمیں مزید سہولتیں دینا ہے اوراس شہر کو خوب سے خوبصورت بنانے کے لئے کام کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے یہاں چلڈرن ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کیا ہے اوریہ ہسپتال بچوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کا ذریعہ بنے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہسپتال میں اربوں روپے کی لاگت سے مکمل کیا جارہا ہے اور یہاں جدید مشینری آرہی ہے ۔اس سال ستمبر میں یہ ہسپتال مکمل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں بچوں کومعیاری علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے اعلی ترین ایکسپرٹ کی ضرورت تھی تو میں نے وقت ضائع کیے بغیر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سے رابطہ کیا اورانہیں کہاکہ وہ برطانیہ کے مختلف علاقوں میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کو اکٹھا کریں ہماری ٹیم ایک ہفتے کے اندربرطانیہ جائے گی اور وہ ڈاکٹر جس معاوضے پر کام کرنا چاہیں گے انہیں یہاں فیصل آباد کے چلڈر ن ہسپتال میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں سیف سٹی پراجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گااوراس منصوبے کو اگلے سال مکمل کریں گے۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں جون 2017ء تک 90ارب روپے کی لاگت سے کھیتوں سے منڈیوں تک سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل ہوگا۔جس سے دیہی معیشت میں انقلاب برپا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے کسانوں کے لئے تاریخ ساز پیکیج دیا ہے جس میں پنجاب حکومت نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کے لئے کھادوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی اور ان کے نقصان کا ازالہ بھی کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے زرعی شعبہ کی ترقی اورفی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے تاریخی کسان پیکیج دیا ہے اور چھوٹے کاشتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام کامیابی سے جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں

چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے اور اس سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانے کے لئے ہمیں وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں اکٹھے ہوکرپاکستا ن کو عظیم سے عظیم تر ملک بنانا ہے اوربین الاقوامی برادری میں اسے باوقار مقام دلانے کیلئے اپنا کردارادا کرنا ہے ۔کنونشن میں وفاقی اورصوبائی وزراء ،فیصل آباد کے قومی و صوبائی اسمبلی،وکلاء، صنعتکار،تاجروں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…