اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سندھ میں وفاق سے بغاوت،پیپلزپارٹی نے انتہائی اقدام کی دھمکی دیدی

datetime 15  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی یہ عادت رہی ہے کہ جب بھی اقتدار میں آتے ہیں سندھ کو نشانہ بناتے ہیں۔ سندھ میں پاورپراجیکٹ کو گیس فراہم نہ کرنا سندھ کو انتقام کا نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔ نواز حکومت سندھ کو حق سے محروم کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی وارننگ بالکل درست ہے۔ اگر گیس نہ ملی تو پائپ لائن کا کنٹرول سنبھالنے میں دیر نہیں کریں گے۔

صوبوں کو خودمختاری مل چکی ہے۔ نواز شریف کو من مانی نہیں کرنے دی جائے گی۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ شریفوں اور ان فقیروں کو چاہیے کہ آصف علی زرداری پر الزامات لگانے سے قبل آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنی شکلیں دیکھیں کیونکہ پاناما نے شریفوں کے چہرے سے نقاب ہٹا دیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے میڈیا آف سے جاری ہونے والے بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ لوٹ مار اور جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنا شریفوں کی بیماری رہی ہے۔ جتنے بھی پاور پراجیکٹ لگے ہیں وہ نواز شریف کے فرنٹ مینوں کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریفوں اور ان کے فقیروں کے جھوٹ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جنرل مشرف سے کی ہوئی ڈیل سے صاف انکارکرتے رہے مگر جب دستاویز سامنے آئیں تو انتہائی منافقانہ طرز عمل اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے صرف پانچ سال کے لئے ڈیل کی تھی۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پانامااسکینڈل کی کڑیاں بھی نواز شریف اور مشرف کی ڈیل کا حصہ ہیں کیونکہ نواز شریف 70 صندوقوں میں رقم لے کر سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔ سنییٹر سعید غنی نے کہا کہ شریف خاندان کرپشن کا موجد اور جھوٹوں کی نانی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…