منگل‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2024 

سرکاری ملازمتوں پر سے پابندی ختم۔۔ 50 ہزار سرکاری ملازمین مستقل اور بے گھر افراد کیلئے سستی ہائوسنگ سکیم ،!!

datetime 13  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس کے فیصلے اور 2018 کے انتخابات کا وقت جوں جوں قریب آتا جارہا ہے مسلم لیگ نواز کی جانب سے الیکشن کی تیاریوں کا سلسلہ بھی تیز ہوتا جارہا ہے، اس بات کا اندازہ وفاقی کابینہ کی جانب سے متعدد ووٹرز-دوست اقدامات کی منظوری سے ہوتا ہے جس میں سرکاری نوکریوں کی بحالی، 50000 ملازمین کو مستقل کرنا، گیس کنکشن کی بحالی اور بے گھر افراد کیلئے ہاؤسنگ اسکیمز کا

آغاز شامل ہے۔وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں کو دی جانے والے بریفنگ یہ تجویز دیتی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس کے دوران معمول کے امور پر بھی فیصلے کیے جن میں حج پالیسی، منشیات ایکٹ میں ترمیم اور ملک کے 3 اہم ہوائی اڈوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنا شامل ہے۔اس کے علاوہ معاشی تعاون کمیٹی کے فیصلے کو توثیق دی گئی جبکہ مختلف نوعیت کے 20 سے زائد ایم او یوز پر دستخط کی منظوری بھی دی گئی۔وفاقی وزیر کے مطابق کابینہ نے بھرتی کی پالیسی میں ترمیم کی منظوری دی ہے تاکہ سرکاری نوکریوں کیلئے ‘میرٹ کے مطابق بھرتیوں کو یقینی بنایا جاسکے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پالیسی کی منظوری دی جاچکی ہے اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے، جو عارضی یا کنٹریکٹ کے تحت کام کررہے ہیں، کو عمر کی حد بندی میں چھوٹ فراہم کی جائے گی۔گریڈ ایک سے گریڈ 15 تک کی نوکریوں کیلئے شمولیت / ریگولرائزیشن کا معاملہ متعلقہ وزارتیں اور ایجنسیاں براہ راست دیکھیں گی جبکہ گریڈ 16 سے 17 کے افسران کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے ذریعے بھرتی کیا جائے گا۔وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس اسکیم کے تحت ان 50000 افراد کو ضم کیا جاسکے گا جو سرکاری نوکریوں پر

پابندی کے باعث ریگولر نہیں ہوسکے اور ایڈ ہاک کی بنیاد پر کام کرنے والے ایسے افراد بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے جن کی عمر حد پار کرچکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ڈاکٹر عبداللہ مالک کی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے رکن کے طور پر تقرری کی منظوری دے دی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے آئی اڈوں اور ان کی متعلقہ سہولیات کو نجی شعبے کے حوالے

کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ عالمی طور پر رائج طریقہ کار ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) جیسی ایجنسیاں ریگولیٹر کے طور پر کام کرتی ہیں اور بہتر سہولت کیلئے متعلقہ سروس نجی کمپنیاں آپریٹ کرتی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ہوائی اڈوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ انتظامی اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنائے گا اور سی اے اے کا اس میں ایک ریگولیٹر کا کردار برقرار رہے گا۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی 2017 کی منظوری بھی دی گئی۔گذشتہ سال حجاج کو اطمینان بخش سہولیات کی فراہمی پر وزارت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ حجاج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حج کے کوٹے میں زیادہ سے زیادہ سرکاری حصہ رکھا گیا ہے جبکہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو ہدایت دی گئی ہے کہ کرائے میں اضافہ نہ کرے۔ان کا مزید کہنا تھا وزیراعظم نے حج اخراجات میں کسی بھی اضافے کو مسترد کیا اور وزارت کو ہدایت دی کہ حجاج کو ٹرانسپورٹ کے لیے جدید بسوں کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔رواں برس پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ کرتے ہوئے درخواستوں کی تعداد کو بڑھا کر 1 لاکھ 79 ہزار 210 کردیا گیا ہے۔اجلاس کے دوران وفاقی

کابینہ نے نئی گیس اسکیموں پر پابندی اٹھانے کی منظوری بھی دی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں ایل این جی ٹرمینل 2015 سے فعال ہے اور بہترین پیداوار کررہا ہے جبکہ ایل این جی اور آر ایل این جی تعداد میں خاصا ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گیس کنکشنز پر پابندی کے خاتمے سے ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔وزیر اعظم نواز شریف نے پابندی میں نرمی کرتے ہوئے گذشتہ برس مئی کے بعد سے بااثر سیاستدانوں اور

وفاقی وزراء کے 55 حلقوں میں گیس کنکشن فراہم کرنے کی منظوری دی تھی۔وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کم آمدنی والے طبقات کے لیے ہاؤسنگ اسکیم شروع کرنے کے منصوبے پر کابینہ کمیٹی تشکیل دی گئی، یہ کمیٹی 10 روز بعد ہونے والے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت غریب طبقے کو رہائش کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے

پرعزم ہے۔منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات کے وزیر احسن اقبال نے بھی اجلاس کے دوران ہاؤسنگ کے شعبے کے بارے میں کابینہ کو بریف کیا۔

موضوعات:



کالم



ہرقیمت پر


اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…