جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

2 دہشت گردوں کوپھانسی دیدی گئی،آئی ایس پی آر کا اعلان

datetime 11  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی( آئی این پی )کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مزید 2 دہشت گردوں کو ساہیوال جیل میں پھانسی دیدی گئی ، دونوں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پرحملوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے ۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دو دہشت گردوں کو ساہیوال جیل میں پھانسی دیدی گئی ۔ دہشت گرد شاہد اور فضل حق کو فوجی عدالت نے سزا سنائی تھی ۔ دونوں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پرحملوں

سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا ۔ دونوں دہشت گرد پولیو ٹیم ، این جی اوز ملازمین حملوں میں بھی ملوث تھے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد محمد شاہد عمر ولد زمان خان تحریک طالبان پاکستان کا اہم رکن تھا جو سیکیورٹی فورسز ، قانون نافذ کرنے والے اداروں ، پولیو ٹیموں، این جی اوز کے ملازمین اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا ۔ دہشت گرد فضل حق ولد شداد بھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم رکن تھا ۔ جس نے 4 پولیس اہلکاروں کو اغواء کرکے ان کے ہاتھ کاٹ دیئے تھے اور وہ معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے میں ملوث تھا ۔ جس کے نتیجے میں عبدالوہاب اور پولیس کانسٹیبل سیف الرحمان مارے گئے تھے ۔ مجرموں نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا جس پر انہیں موت کی سزا سنائی گئی تھی دہشت گرد فضل حق ولد شداد بھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم رکن تھا ۔ جس نے 4 پولیس اہلکاروں کو اغواء کرکے ان کے ہاتھ کاٹ دیئے تھے اور وہ معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے میں ملوث تھا ۔ جس کے نتیجے میں عبدالوہاب اور پولیس کانسٹیبل سیف الرحمان مارے گئے تھے ۔ مجرموں نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا جس پر انہیں موت کی سزا سنائی گئی تھی

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…