جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

امریکہ کی نئی پیشکش،وزیراعظم نوازشریف نے ہاں کردی

datetime 11  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم محمد نواز شریف نے امریکہ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کی پیشکش کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ بھارت کے ساتھ تنازع کشمیر کے حل میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، امید ہے نئی امریکی انتظامیہ مسئلہ کشمیر کے حل میں معاونت کے لئے اپنا فعال کردار ادا کرے گی، سلامتی کونسل کو اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا چاہئے،بعض عناصر ترقی کی راہ میں

رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان دیگر ممالک کی سی پیک میں شمولیت کا خیرمقدم کرے گا۔ منگل کو اپنے ایک انٹرویومیں وزیراعظم نے کہاہے کہ سلامتی کونسل کو مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ تنازع کشمیر کے حل میں امریکہ کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی امریکی انتظامیہ مسئلہ کشمیر کے حل میں معاونت کے لئے اپنا فعال کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان دیگر ممالک کی سی پیک میں شمولیت کا خیرمقدم کرے گا۔ وزیراعظم نواز شریف حکومت ملک کی ترقی و خوشحالی اور عام آدمی کی بہبود کو یقینی بنانے کے یک نکاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہاکہ بعض عناصر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،وزیراعظم نواز شریف اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پوری قوم ہمارے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہاکہ سمندر پار پاکستانی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں ، وہ مادر وطن کی ترقی اور فلاح و بہبود میں اپنا مناسب کردار ادا کریں۔ وزیراعظم نوازشریف نے مزیدکہاکہ بعض عناصر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،وزیراعظم نواز شریف اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پوری قوم ہمارے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہاکہ سمندر پار پاکستانی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں ، وہ مادر وطن کی ترقی اور فلاح و بہبود میں اپنا مناسب کردار ادا کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…