ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کئی سالوں بعد اتنے خوش کیوں نظر آ رہے ہیں؟ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد کپتان کیا کرنے والے ہیں؟

datetime 11  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کے ایک قریبی ذریعے نے بتایا ہے کہ بہت پہلے ایک صاحب جو پاکستان میں بڑے فوجی عہدے سے ریٹائرڈ ہوکر اس وقت بھی مشرق وسطیٰ میں ہیں، انہوں نے عمران خان سے ایک اور پارٹی لیڈر کی موجودگی میں ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ 2013 کے الیکشن میں آپ کو پیسوں کی ضرورت ہوگی ۔ آپ کو الیکشن جیتنے کیلئے جو پیسے چاہئیں اس

کا انتظام ہم کر دیتے ہیں۔ ہم آپ کو 30 بلین روپے دے دیں گے، اس پر عمران خان نے ان صاحب کو کوئی جواب نہیں دیا اور اشارتاََ انکار کر دیا۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ اس وقت عمران خان جتنا خوش اور مطمئن نظر آ رہے ہیں اس میں کوئی بات ہے۔ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان لاکھوں کا مجمع اکٹھا کرکے پنڈی، اسلام آباد یا لاہور میں رائے ونڈ کے مقام پر بہت بڑا جلسہ کریں گے۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت پوری تیاری میں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…