منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

پیپلزپارٹی کے رہنمائوں پرحملے ،بلاول بھٹونے جنوبی پنجاب میں حکومت کےلئے خطرےکی گھنٹی بجادی ،اہم ترین اجلاس طلب

datetime 8  اپریل‬‮  2017 |

لاہور ( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک پر مجموعی قرض میں 35فیصد اضافہ کر دیا ،ہم اقتدار کے لئے نہیں بلکہ نظریات کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں ،آئندہ عام انتخاباب میں مخالفین کوشکست سے دوچار کرنے کیلئے تیاریاں کرلیں، حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونے کی بجائے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،نواز حکومت نے جعلی اور جھوٹے

ترقیاتی منصوبوں کو دکھانے کیلئے اربوں روپے کی میڈیا مہم شروع کررکھی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلاول ہاؤس لاہور میں جنوبی پنجاب کے ضلعی عہدوں کے امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ (ن) لیگ نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان پر حملے شروع کر دیئے ہیں لیکن ہم ایسے ہتھکنڈوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار کے لئے نہیں نظریات کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں ،پیپلز پارٹی پاکستان کو مضبوط و مساوات پر مبنی ملک بنانے کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے جدوجہد کرتی رہے گی ۔ آئندہ عام انتخاباب میں مخالفین کوشکست سے دوچار کرنے کے لیے تیاری کرلی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جعلی اور جھوٹے ترقیاتی منصوبوں کو دکھانے کے لئے اربوں روپے کی میڈیا مہم شروع کر رکھی ہے ،نواز حکومت نے ملک پر مجموعی قرض میں 35فیصد اضافہ کیا ہے گزشتہ 67سالوں کے دوران 13کھرب روپے قرض لیا گیا جبکہ موجودہ حکومت نے چار سالوں میں 5کھرب روپے قرضہ لیا ۔تجارتی خسارہ 11.71فیصدتک پہنچ گیا ہے،موجودہ حکومت میں برآمدات میں 16فیصد کمی ہوئی ہے۔علاوہ ازیں چیئرمن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے جنوبی پنجاب کا اہم اجلاس

کل (پیر )کو طلب کر لیاجو ماڈل ٹاؤن میں سابق گورنر پنجاب پی پی کے صوبائی صدر مخدوم احمد محمود کی رہائش گاہ پر ہوگا۔اجلاس میں جنوبی پنجاب کی قیادت، سی ای سی کے ارکان شریک ہوں گے۔بلاول بھٹو نے اجلاس میں جنوبی پنجاب سے منتخب ارکان پارلیمنٹ کو بہی مدعو کر لیا۔اجلاس میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں جلسوں، دورے اور دیگر تنظیمی امور پر مشاورت کی جائے گی۔بلاول بھٹو پارٹی کی سینئر قیادت سے سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کریں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے بعد بلاول بھٹو پریس کانفرنس میں اپنی سیاسی حکمت عملی بیان کریں گے،مخدوم احمد محمود کی جانب سے اجلاس کے شرکا کو ظہرانہ دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…