جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

مردم شماری کی ٹیم پر حملہ 4 فوجی جوانوں سمیت کتنے شہید ہو گئے؟

datetime 5  اپریل‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) لاہور میں مردم شماری ٹیم کی وین کے قریب خودکش دھماکہ میں پاک فوج کے 4 جوانوں سمیت 6 افراد شہید جبکہ 15 زخمی ہوگئے‘ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے‘ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور واقعے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا‘دھماکہ میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں میں عبداللہ، ساجداویس ‘سویلین میں محمد بوٹا، رحمان اور شکیل شامل ‘صدر ممنون‘ وزیر اعظم نواز شریف ‘ عمران خان ‘ آصف زرداری‘

وزیر اعلیٰ پنجاب ‘ وفاقی وزیر داخلہ و دیگر نے واقعہ میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح لاہور کے علاقہ بیدیاں روڈ پر مانانوالہ چوک پر کھڑی وین کے قریب خودکش دھماکہ اس وقت ہوا جب ٹیم اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کے لئے نکلنے لگی ۔ حملے میں مردم شماری ٹیم میں شامل4 جوان سمیت 6 افراد شہید اور15زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے چار شدید زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ارد گرد کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچاجبکہ وین اور اس کے قریب کھڑی گاڑی بھی جل کر خاکستر ہو گئی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے میں آٹھ سے دس کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جبکہ دھماکے میں بال بیرنگ بھی استعمال کئے گئے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ خودکش حملہ آور کی عمر18 سال سے 24 کے درمیان بتائی جارہی ہے اور اس کے اعضااکٹھے کرلئے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ وزیر قانون پنجاب

رانا ثناء اﷲ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر دھماکہ دہشت گردی کا واقعہ لگتا ہے۔ ہائی الرٹ کے باوجود یہ واقعہ ہوا۔ لاہور شہر ہائی الرٹ پر تھا۔ افغان علاقے ننگر ہار اور کنڑ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندیاں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے مردم شماری کے عمل پر کوئی اثر نہ پڑے۔ دوسری جانبسی ایم ایچ لاہور میں زیر علاج فوجی جوانوں میں ماجد ،ارشاد ، جمیل، دل باز، الطاف اور ارشاد شامل ہیں

جبکہ شہید ہونے والوں میں آرمی کے دو جوان عبداللہ، ساجد جبکہ ائیر فورس کے جوان اویس کے جسد خاکی سی ایم ایچ میں موجود ہیں۔جنرل ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے سویلین افراد میں محمد بوٹا، رحمان اور شکیل شامل ہیں جبکہ دھماکے میں زخمی سویلین میں افضل، فیض احمد، محمد فاروق، فرحان، اسلم، عثمان، ارشاد، تہمینہ اور عابد سمیت 14 سالہ رحمان، 30 سالہ شکیل جبکہ 6 ماہ کا

احسان شامل ہیں جنہیں جنرل اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہیں اسپتال انتظامیہ کے مطابق چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہیں۔کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے سی ایم ایچ لاہور میں دھماکے میں زخمی فوجی جوانوں کی عیادت کی اور قومی فریضہ انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے فوجی جوانوں کو ضراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر کورکمانڈر لاہور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور فورسز پر حملہ کرنے والے بزدل دشمن کو سزا دیئے بغیر نہیں چھوڑیں گے۔۔۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…