پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

طیارہ اغواء کرنے کی کوشش،لاہورایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، مسافر نے بڑا کام کردکھایا،چینی میڈیاکے انکشافات

datetime 21  مارچ‬‮  2017 |

بیجنگ(آئی این پی)چینی شہری نے ایتھوپیا سے بیجنگ پرواز کو اغوا کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 200سے زائد سوار مسافروں کی قیمتی جانوں کو بچالیا،طیارے کو صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی جہاں اغوا کاروں کو خفیہ کمانڈو ایکشن کے ذریعے جہاز سے باہر نکالا گیا

۔چینی سرکاری خبررساں ادارے نے چین کے معروف اخبار پیپلزڈیلی کے حوالے سے بتایا کہ ایک ویبو پیغام کے مطابق 18مارچ کو ایتھوپیا ایئرلائنز کی پرواز ET-604پر چین کی ایوی ایشن انڈسٹری (اے وی آئی سی) سے نکالا گیا ایک مسافر بھی اسی طیارے میں سوار تھا جس کا نام کاؤ بتایا جاتا ہے نے طیارے کے اغوا کو ناکام بنادیا ۔ تفصیلات کے مطابق 6 فٹ لمبا ایک حملہ آور دوران پرواز کاک پٹ پر لات مار کر کیبن کھلوانے کی کوشش کر رہا تھا کہ کاؤ نے اسے ایک دم گھیر لیا ،تقریباً20منٹ کی جدوجہد کے بعد کاؤ نے اس حملہ آور شخص کو قابو کر لیا ۔طیارے کے کیپٹن کی طرف سے کاؤ کو شکریہ کا خط لکھا گیا۔ جس میں اسے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ طیارے کو بیجنگ باحفاظت لے جانے کیلئے کاؤ نے ہماری مدد کی جس کی وجہ سے اسے چوٹیں بھی آئیں ۔وی چیٹ پوسٹ کے مطابق کاؤ کے ساتھی نے کہا کہ میں بھی کاؤ کے ساتھ اسی طیارے میں سوار تھا جس کو اغوا کرنے کی کوشش کی مجھے کاؤ پر فخر ہے ۔ خوش قسمتی سے کاؤ کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم سرکاری طور پر اغوا کاروں کے حوالے سے ابھی تک کوئی بھی معلومات سامنے نہیں لائی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…