اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی۔ شدید کشیدہ صورتحال ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی پنجاب یونیورسٹی میں 2طلبا تنظیموں کے درمیان خوفناک لڑائی ہوئی ہے ۔ یہ لڑائی ایک تقریب کے دوران ہو ئی جس کے بعد ڈنڈوں ، سوٹیوں اور پتھروں سے طلبا ایک دوسرے پر پل پڑے اور شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جس کے بعد پولیس
کو طلب کر لیا گیا ۔ اس وقت پولیس اور طلبا کے درمیان پتھروں کا تبادلہ جاری ہے جبکہ پولیس کی جانب سے شیلنگ بھی کی جا رہی ہے۔ حالات مزید سے مزید تر کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ یونیورسٹی میں اس وقت بچے اور بچیاں موجود ہیں جن کے والدین یونیورسٹی کے باہر موجود ہیں اور بے حد پریشان ہیں ۔ لڑائی کی وجہ ابھی سامنے نہیں آسکی ۔