اسلام آباد (آئی این پی) مشیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی دوسرے ممالک یا غیر ریاستی عناصر کو منتقل نہ کرنے کے اصولی موقف پر عمل پیر اہے‘ پاکستان جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ پر یقین رکھتا ہے‘پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لئے مکمل اہلیت رکھتا ہے‘ ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے لئے متوازن پالیسی اختیار کرنا ہوگی۔ منگل کو ایٹمی ہتھیاروں
سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کے حوالے سے علاقائی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لئے غیر امتیازی اور شفاف معیار رکھنا چاہئے۔ پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لئے مکمل ا ہلیت رکھتا ہے۔پاکستان جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ پر یقین رکھتا ہے۔ ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے لئے متوازن پالیسی اختیار کرنا ہوگی۔