پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

پاک فوج نے وہ کام کردکھایا جوامریکہ اور روس سمیت کوئی بھی نہ کرسکا،برطانوی جریدے نے اس صدی کامعجزہ قراردیدیا

datetime 3  مارچ‬‮  2017 |

لندن (آئی این پی) غیر ملکی میڈیا دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں پر حیران ہو گیا، برطانوی صحافی نے شمالی وزیرستان کا آنکھوں دیکھا حال سنا دیا، برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے دنیا کے خطرناک ترین علاقے سے دہشتگردوں کو نکال دیا، مشکل ترین حالات سے پاکستان کا نکل آنا معجزے سے کم نہیں۔

معروف برطانوی اخبار’’ڈیلی میل ‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک وقت میں مغربی ایجنسیاں پاکستان کے ٹوٹنے کی پیشگوئی کرتی تھیں لیکن پاکستان نے ثابت کر دیا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے۔ برطانوی اخبار کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب شکست خوردہ دہشتگرد پاکستان کے شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔اخباری رپورٹ کے مطابق نائن الیون کے بعد شمالی و زیرستان القاعدہ اور طالبان کا گڑھ تھا تاہم پاک فوج نے خطرناک علاقوں سے دہشت گردوں کو نکال پھینکا۔ وانا چھوڑ کر جانے والے شہری اب اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ برطانوی صحافی پیٹر رویورن نے شمالی وزیرستان کا آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے دہشتگردی کے نزول کے تاریک ترین دنوں میں بھی پاکستان کا باقاعدگی کے ساتھ سفر کیا اس وقت یہ ملک تباہی کے دہانے پر لگ رہا تھا۔

برطانیہ کی ایم آئی سکس سمیت عالمی انٹیلی جنس ایجنسیاں دنیا میں اسے سب سے خطرناک ریاست کے طور پر شمار کرچکی تھیں۔اس ہفتے میں شمالی وزیرستان کے دارالحکومت میران شاہ تک کا سفر کرنے والاکئی سالوں بعدپہلا مغربی صحافی ہوں۔کچھ عرصہ پہلے تک ان گلیوں میں طالبان کمانڈرعوام کے سامنے لوگوں کے سرقلم کرتے اور القاعدہ کے سربراہان معصوم بچوں کو خودکش بمبار کے طور پر تیار کرتے ۔یہ ایک معجزہ ہے کہ پاکستان اتنے ظلم اور آفات کے بعد بچ گیا۔یہ ایک امید کی کہانی ہے کہ کس طرح دہشتگردی کو شکست دی جاسکتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…