منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کے دیرینہ دوست ترکی کی سی پیک میں شمولیت وزیر اعظم نواز شریف نے زبردست اعلان کر دیا!!

datetime 24  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آئی این پی ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ لاہور میں دھماکے کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے خلاف میڈیا میں آپس میں بحث ایک مثبت رویہ ہے،ترک صدر سے شام ،روس اور داعش کے معاملات پر بھی بات ہوئی،آزاد تجارتی معاہدے اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا،سی پیک میں ترکی کی شمولیت کا خیرمقدم کریں گے،ہم پرامن اور مستحکم افغانستان کے خواہاں ہیں،کابل کو اندازہ ہونا چاہئے کہ ان کے خیر خواہ کون ہیں‘ افغانستان الزامات کی بوچھاڑ کرتا ہے

مگر ہم نے ایسا نہیں کیا۔ وہ جمعہ کو انقرہ سے وطن واپسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور دھماکے کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے خلاف میڈیا میں آپس میں بحث ایک مثبت رویہ ہے،میڈیا میں خود احتسابی آگے بڑھنے کا یہ ایک بہترین عمل ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ترک صدر سے علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہوئی،ان سے شام ،روس اور داعش کے معاملات سمیت آزاد تجارتی معاہدے اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان تعاون کے فروغ پر نمایاں پیشرفت ہوئی ہے،سی پیک میں ترکی کی شمولیت کا خیرمقدم کریں گے،وسطی ایشیائی ریاستیں سی پیک میں تیزی لاسکتی ہیں اور خنجراب کے راستے وسطی ایشیائی ریاستوں سے روابط کا قیام ہمارا ویژن ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ خنجراب سے چین ،کرغزستان اور قازقستان سے مواصلاتی رابطے قائم کریں گے،ملک میں 2013کے مقابلے میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی ہے،صنعتوں کو طلب کے مطابق 100فیصد بجلی فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1998میں بننے والی موٹروے کی مرمت کی ضرورت تھی،بدقسمتی سے ماضی میں موٹروے کی مرمت پر توجہ نہیں دی گئی،2013سے اس منصوبے پر دوبارہ کام شروع کیا اور

گیارہ سو ارب روپے کی لاگت سے موٹروے کے 13منصوبوں پر کام شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم پرامن اور مستحکم افغانستان کے خواہاں ہیں،کابل کو اندازہ ہونا چاہئے کہ ان کے خیر خواہ کون ہیں‘ میں کسی کی برائی نہیں کرنا چاہتا مخالفین صرف باتیں ہی کرسکتے ہیں، افغانستان الزامات کی بوچھاڑ کرتا ہے مگر ہم نے ایسا نہیں کیا،پرامن افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے،پشاور سے کابل موٹروے کی فزیبلٹی رپورٹ پر

کام جاری ہے،پشاور سے جلال آباد ہائی وے کا 60فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی ترقی اور استحکام میں ہم اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں،افغانستان میں استحکام پاکستان کے استحکام کیلئے بھی اہم ہے،میری خواہش ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اور رہنما مل کر کام کریں۔وزیراعظم سے پاکستان سپرلیگ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پران کا کہنا تھا کہ امید ہے پی

ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی کرائیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم پختہ ہے اس لئے ہماری یہ جنگ ضرور نتیجہ خیز ہو گی، ہم خطے کو دہشت گردی سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…