پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاک فوج کے سربراہ سیاچن پہنچ گئے ،گلگت بلتستان کی فیڈریشن میں شمولیت کامعاملہ ،جنرل باجوہ نے دبنگ اعلان کردیا

datetime 23  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی / گلگت /سیا چن (آئی این پی ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم داخلی سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود بیرونی خطرات سے غافل نہیں ہیں ، پاک فوج مشرق سے ہر دائمی خطرے کا موثر اور بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہے ، ہماری آزادی شہداء کی قربانیوں کی مرہون منت ہے ،وطن کے دفاع کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ وہ جمعرات کو دنیا کے بلند ترین محاذ سیا چن کے دورہ کے موقع پر فوجی جوانوں سے خطاب کر رہے تھے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دنیا کے بلند ترین محاذ سیا چن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہداء گیاری کی یادگار پر پھول چڑھائے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہماری آزادی ہمارے شہداء کی قربانیوں کی مرہون منت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے اپنی جان کو قربان کرنے سے بڑا نیک کام کوئی نہیں جب کہ گوما اور گلگت میں فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا ہے کہ ہم سب کو پاکستان کا سپاہی ہونے اور مشکل موسموں اور مشکل حالات میں قطعہ زمین کے قطع نظر اس کے دفاع پر فخر ہے ۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ ہم سب کو پاکستان کا سپاہی ہونے اور مشکل موسموں اور مشکل حالات میں قطعہ زمین کے قطع نظر اس کے دفاع پر فخر ہے ۔ہم مادر وطن کے دفاع کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اندرونی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے باوجود مشرقی سرحد سے درپیش ہر دائمی خطرے کا بھرپور اور موثر جواب دینے کے لئے تیار ہیں ۔ بعد ازاں آرمی چیف نے گلگت بلتستان کے عمائدین سے بھی ملاقات کی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج وفاق کا حصہ ہونے کے ناطے گلگت بلتستان کے حقوق یقینی بنانے اور اس حوالے سے ہر اقدام کی حمایت کرتی ہے ۔ قبل ازیں سکردو آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے آرمی چیف کا استقبال کیا

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…