منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

’’مجھےایجنسیاں بدنام کر رہی ہیں‘‘(ن) لیگ کے اہم وزیر نے پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں پر سنگین الزامات عائد کر دیئے

datetime 7  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ مجھے بدنام کرنے میں ایجنسیاں ملوث رہی ہیں‘چوہدری شیر علی سمیت خفیہ ایجنسیاں بھی سرگرم رہی ہیں ایجنسی کا نام نہیں بتا سکتا ہوں جہاں ایجنسی کا نام بتانا ہے وہاں بتا چکا ہوں‘صوبے میں بسنت اور پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جا سکتی‘لوگ کھانے کھائیں اور جشن منائیں مگر گردنیں کاٹنے والی پتنگ باری کی اجازت نہیں

دے سکتے‘ تحریک انصاف ملک کی جمہوری روایات کو ختم کر نے پر تلی ہوئی ہے‘پنجاب اسمبلی میں تحر یک انصاف پہلے میرے خلاف اب سپیکر کے خلاف احتجاج کر رہی ہے ‘حکومت تحر یک انصاف سمیت کسی سے خوفزدہ نہیں مخالفین کے ہر منفی ایجنڈے کو شکست دیں گے ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے کھیلنے والے کسی تہوار کو منانے کی اجازت نہیں دے سکتے ‘لوگ کھانے کھائیں اور جشن منائیں مگر گردنیں کاٹنے والی پتنگ باری کی اجازت نہیں دے سکتے وزیر اعلی شہباز شریف نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے ایسا تہوار منانے کی اجازت نہیں دے سکتے جس سے شہریوں کی جان کو خطرہ ہو‘بسنت صرف پتنگ بازی نہیں ہوتی بلکہ اس میں ہلا گلا بھی ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کوشش ہے کہ اداروں کو چلنے نہ دیا جائے لیکن پی ٹی آئی کے منفی ایجنڈے کو شکست دینگے ‘پی ٹی آئی اور عوامی تحریک میں کوئی فرق نہیں ہے۔رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ملک کی جمہوری روایات کو ختم کر نے پر تلی ہوئی ہے ، عمران خان کی کوشش ہے کہ اداروں کو چلنے نہ دیا جائے لیکن مسلم لیگ (ن) تحر یک نصاف کے اس منفی ایجنڈے کوشکست دے گی اور ملک ترقی

کی جانب بڑھتا رہے گا‘پہلے سانحہ ماڈل ٹا ؤن میں ایف آئی آر پندرہ ملزموں کے خلاف کٹوائی لیکن اب استغاثہ میں 100سے زائد نام ڈال دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بدنام کرنے میں ایجنسیاں ملوث رہی ہیں‘چوہدری شیر علی سمیت خفیہ ایجنسیاں بھی سرگرم رہی ہیں ایجنسی کا نام نہیں بتا سکتا ہوں جہاں ایجنسی کا نام بتانا ہے وہاں بتا چکا ہوں۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…