بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

خانہ کعبہ کے قریب آگ لگانے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

datetime 7  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معاذ اللہ ، مسلمانوں کےقبلہ خانہ کعبہ کے غلاف کے قریب آگ لگانے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق شہری غازی درویش نے طواف کے دوران یمنی کائونٹر کے قریب ایک شخص کو اپنے اور غلاف کعبہ پر پٹرول چھڑکتے دیکھا جس پر اس نے آگ لگانے کی کوشش کرتے شخص کو دبوچ لیا

اور پاس موجود سکیورٹی فورسز کو بُلایا جنہوں نے مذکورہ شخص کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے بیورو آفس منتقل کر دیا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر آمدہ اطلاعات کے مطابق گرفتار کیے گئے شخص نے خود کو خانہ کعبہ کے سامنے آگ لگانے کی کوشش کی۔سوشل میڈیا سائٹس فیس بُک اور ٹویٹر پر اس شخص کی ویڈیوز بھی وائرل ہو گئی ہے ۔البتہ تاحال اس معاملے سے متعلق وثوق سے کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔سعودی فورسز نے ملزم سے تفتیش کاآغاز کر دیا گیا ہے۔خبر نشر ہوتے ہی مسلم دنیا میں مسلمان نہایت غم و غصہ کی کیفیت میں مبتلا ہیں اور اپنے غصے اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کر رہے ہیں کہ فوری طور پر حقائق سامنے لاتے ہوئے ملعون شخص کو سزا دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…