منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

 قومی اسمبلی کا پلان عمران خان نے خود بنایا،مریم اورنگزیب

datetime 27  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا پانامہ لیکس سے کوئی تعلق نہیں‘ اخباری تراشوں اور کاغذ لہرانے والے 2018 میں بھی نواز شریف اور مریم نواز کا مقابلہ نہیں کرسکتے‘ قومی اسمبلی کا پلان عمران خان نے خود بلایا آج پھر ایک شخص کی گفتگو سنی اور ان کی ذہنی حالت پر افسوس ہوا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے

 

گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کا پانام لیکس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسحاق ڈار ملک کو اقتصادی قوت بنانے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں اور اب عمران خان اسحاق ڈار سے بھی خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کل پارلیمنٹ کے اندر پارلیمنٹرین پر حملہ کیا کاغذ لہرا کر کہا جاتا ہے کہ یہ ثبوت ہیں۔ یہ لوگ 2018 میں بھی نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ اسحاق ڈار ایسے کئی سوالات کے جوابات دے چکے ہیں۔ وزیراعظم خود یہ مقدمہ عدالت لے کر آئے ہیں وہ مقدمات جو ختم ہوچکے ہیں وہ یہاں لارہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج پھر ایک شخص کی گفتگو سنی اور ان کی ذہنی حالت پر افسوس ہوا ہے۔ کل قومی اسمبلی میں انتشار کا پلان عمران خان کی جانب سے تیار کیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی ویڈیو موجود ہے۔ عمران خان یہ سب اس لئے کررہے ہیں کیونکہ وہ اپنے آپ کو ہارتا دیکھ رہے ہیں اور میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ وہ سپریم کورٹ سے بھاگنے کی تیاری کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…