اسلام آباد(آئی این پی) برطانیہ نے کہا ہے کہ سی پیک کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں ،سی پیک میں شامل ہونے کے لیے پیشکش موجود ہے،اس میں شامل ہونا برطانیہ کے لیے باعث خوشی ہو گا۔اسلام آباد میںمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریونے کہا کہ رواں سال پاکستان اور برطانیہ کے مابین اعلی سطح کے دورے ہوں گے اور باہمی سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ پر تقاریب منعقد ہوں گی، سی پیک میں شامل ہونے کے لیے پیشکش موجود ہے، سی پیک میں شامل ہونا برطانیہ کے لیے باعث خوشی ہو گا اور برطانیہ سی پیک میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل روشن ہے اور ضرب عضب کے بعد پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے،دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں اور ہم خطے میں امن کے لیے مذاکرات کے حامی ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ حکومت پاکستان لاپتہ افراد کو بازیاب کرا لے گی۔
’’ہم آپ کے منصوبے میں شامل ہونا چاہتے ہیں ‘‘
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے کا فیصلہ
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار،نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل



















































