اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان اورجسٹس ناصر الملک کی مبینہ ڈیل،جنرل راحیل شریف سے کیا کہا؟امپائر نے انگلی کیوں نہ اٹھائی؟ہاشمی نے نیا تنازعہ کھڑاکردیا تہلکہ خیز دعوے

datetime 1  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھ سے کہا کہ تصدق جیلانی چلے جائیں گے اور ناصر الملک آجائیں گے جس کے بعد اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی ٗ90 دن کے اندر الیکشن کرائے جائیں گے، حکومت سپریم کورٹ کے پاس ہوگی اور پھر ہم جیتیں گے اور کس نے جیتنا ہے۔جاوید ہاشمی نے بتایا کہ عمران خان کی یہ باتیں سن کر میں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا ٗمیں نے یہ بھی کہا تھا کہ دھرنا کامیاب نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کا میڈیا سیل 2 سال تک مجھے گالیاں دیتا رہا ہے جس پر انہیں شرم آنی چاہیے۔2014 کے دھرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم ہاشمی نے کہا کہ میں راحیل شریف سے کہہ رہا تھا کہ آپ چند عناصر کا کورٹ مارشل کریں ٗآپ چیف ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے جہانگیر ترین سے بھی پوچھا کہ آپ کا انگلی اٹھانے والا امپائر کیوں نہیں آرہا تو انہوں نے کہا کہ ہم زیادہ سے زیادہ سوا 36 ہزار بندے جمع کرسکے ہیں وہ بھی طاہرالقادری کے بندوں کو ملا کر ٗہم نے وعدہ کیا تھا کہ کم سے کم 5 لاکھ افراد جمع کریں گے۔

جاوید ہاشمی کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم نے ان سے جو وعدہ کیا تھا وہ ہم پورا نہیں کرسکے تو امپائر کیسے آگے آئیگا۔انہوں نے کہا کہ دھرنے کے ایک ایک قدم پر گائیڈ کیا جارہا تھا ٗاسکرپٹ لکھا ہوا تھا۔ایک سوال پر جاوید ہاشمی نے کہاکہ آج کل عمران خان کو پلس بہت یاد ہے لیکن کیا ہوا دھرنا پلس کا مائنس ہوا یا نہیں؟ یہ آج جھوٹ پلس کہہ رہے ہیں لیکن کل دھرنا پلس کہہ رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…