جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

’’پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی تنصیبات کا معاہدہ ‘‘ معاہدہ کی رو سے دونوں ممالک کے درمیان کیا طے پایا ؟

datetime 1  جنوری‬‮  2017 |

نئی دہلی/اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان اور بھارت نے نئے سال کے پہلے روز ہر سال کی طرح جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا، 1988 کے معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہیں۔اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک بھارت اور پاکستان کے درمیان 1988 کے معاہدے کے تحت جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے ۔ اس معاہدے کی شرط کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہیں۔بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی اور اسلام آباد 1992 سے ہر نئے سال کے دن جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔پاکستانی دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں پاکستانی جوہری تنصیبات کی تفصیل بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کے حوالے کی جبکہ بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں یہ فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی گئی۔بھارتی وزارت کے مطابق دونوں ممالک کی جیلوں میں قید, قیدیوں کی فہرستوں کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان ہرسال یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…