بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

’’ عارف علوی، شفقت محمود اور شیریں مزاری نے کہا کام خراب ہو گیا‘‘ 90 روز کا مارشل لاء لگے گا، ہماری جماعت اقتدار میں آجائے گی

datetime 30  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، کہتے ہیں عمران خان پارلیمنٹ پر حملہ کرنا چاہتے تھے، دو ہزار چودہ میں عدلیہ کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا منصوبہ تھا، پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا نوے روز کیلئے جوڈیشل مارشل لاء لگے گا، الیکشن بھی ہونگے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے ساتھ بھی ان کی انڈرسٹیڈنگ تھی۔
بزرگ سیاستدان نے دنیا نیوز کے پروگرام آن دی فرنٹ میں سنسنی خیز دعوے کر دیئے، کہتے ہیں عمران خان پارلیمنٹ پر حملہ کرنا چاہتے تھے، چیف جسٹس سے انڈر سٹیڈنگ تھی، جنرل طارق سے مل کر سب کچھ کرنا تھا۔سینئر سیاست دان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود ان سے کہا کہ نوے روز کا جوڈیشل مارشل لاء لگے گا اور الیکشن ہونگے اور ان کی پارٹی اقتدار میں آجائے گی۔ عارف علوی، شفقت محمود اور شیریں مزاری نے کہا کام خراب ہو گیا، 90 روز کا مارشل لاء لگے گا، ہماری جماعت اقتدار میں آجائے گی۔
جاوید ہاشمی کے مطابق، انہیں یہ تمام باتیں عمران خان نے خود بتائیں، کہتے ہیں پی ٹی آئی چیئرمین کے سامنے کلام پاک پر ہاتھ رکھ کر بات کرنے کو تیار ہیں۔پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چودھریپروگرام کے دوران جاوید ہاشمی کے الزامات کی تردید کرتے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سطح پر ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔پروگرام میں شریک پی پی رہنماء قمر زمان کائرہ نے جاوید ہاشمی کی گواہی کو بہت بڑی بات قرار دیا۔تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد جاوید ہاشمی اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی قیادت پر کڑی تنقید کرتے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…