منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

’’ہم بھی سی پیک میں شامل ہونا چاہتے ہیں‘‘ روس اور ایران کے بعد ایک اور اہم اسلامی ملک نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا !!!

datetime 23  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان انتہا پسندی کے خلاف مل کر کام کریں گے۔پاکستان کی مسلح افواج اور قوم نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور دہشت گردی اب دوبارہ سر نہ اٹھا سکے گی۔
صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں ازبکستان کے نائب وزیراعظم الغ بیگ رزاقولوف سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں ازبکستان کے سفیرکے علاوہ پاکستان اور ازبکستان کے اعلی ٰ وفود نے بھی شرکت کی۔
صدر مملکت نے شوکت مرزائیف کو ازبکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور امید کا اظہار کیا کہ ا ن کے دورِ حکومت میں بھی پاک ازبک تعلقات بلندیوں کو چھوئیں گے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کے انتقال پر اپنی ، حکومت اور پاکستانی عوام کی طرف سے تعزیت کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان مذہب، ثقافت اور جغرافیائی اعتبار سے مضبوط رشتوں میں منسلک ہیں۔ پاکستان، ازبکستان کے ساتھ توانائی، معیشت اور ہیومن ریسورس کے شعبوں میں مزید تعاون کا خواہش مند ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان ، ازبکستان کے ساتھ تجارت میں مزید پیش رفت بھی چاہتا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ازبکستان ، پاکستان کا دوست ہے۔ انھوں نے کہا کہ مرحوم صدر اسلام کریموف پاک چین اقتصادی راہداری میں شرکت کے خواہش مند تھے۔ امید ہے ازبکستان حکومت اس سلسلے کو آگے بڑھائے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کو دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنا چاہیے۔
پاکستان میں دہشت گرد دوبارہ سر نہ اٹھا سکیں گے۔ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت انتہائی کم ہے۔ پاکستان اور ازبکستان کے درمیں تجارتی وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے۔ دونوں ملکوں کا ثقافتی ورثہ مشترک ہے۔ پاکستان ، ازبکستان کے توانائی کے ذخائر سے استفادہ کا خواہش مند ہے۔ دونوں ملکوں کو مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کی مہارت سے فائدہ اٹھا نا چاہیے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ازبکستان اور وسط ایشیائی ملکوں کے مہمان ہمارے دل کے قریب ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاک ازبک تعلقات کو باہمی تعاون کی نئی بلندیوں پر پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پر ازبکستان کے نائب وزیراعظم الغ بیگ رزاقولوف نے کہا کہ پاکستان سے دوستی ازبکستان کا اثاثہ ہے اور ہم ہر شعبے میں تعاون کو فروغ دیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…