جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کی خود مختاری پر حملہ !ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ, چوہدری نثار نے اچانک ایسااعلان کر دیا کہ پیپلز پارٹی میں ہلچل مچ گئی

datetime 21  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن پاکستان کی خودمختاری پر حملہ تھا ،ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مطالبہ کروں گا،سابق دور میں خانانی اور کالیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ کی گئی،اس منی لانڈرنگ میں سابق دور کی حکومتی شخصیات ملوث ہیں اور تمام ریکارڈ ضائع کردیا گیا ہے،منی لانڈرنگ کا کیس ضائع کرنے والوں کو سامنے لایا جائے گا ، پیپلز پارٹی کا کرپشن مخالف مہم چلانا ایسے ہے جیسے بھارت میں بی جے پی مسلمانوں کے حقوق کے لیے مہم چلائے،بچے کی اوٹ پٹانگ باتوں کا جواب نہیں دے سکتا،چیخنے چلانے والے مذکر مونث میں فرق نہیں کرسکتے ،اچھا ہوتا کہ بلاول بھٹو اپنی والدہ کا پانامہ لیکس کا کیس بھی سپریم کورٹ میں لے جانے کا اعلان کرتے ،استعفیٰ کے حوالے سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ،استعفے کی باتیں کرنے والوں کا دباؤ نہیں مانتا ان کے پلے ہی کچھ نہیں،آئی جی سندھ کو وفاق کی طرف سے عہدے پر قائم رہنے کا کہا گیا تاہم اس کے باوجود وہ رخصت پر چلے گئے،سانحہ بلدیہ فیکٹری کے ملزم رحمان بھولا نے ابتدائی تحقیقات کے دوران بڑے بڑے انکشافات کیے ہیں۔
منگل کو پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر ز میں پولیس کانسٹیبلز اور ریپڈ رسپانس فورس کے جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثارنے کہا کہ کابینہ میں مطالبہ کروں گا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ پبلک کی جائے، کرپشن کی بات کرنے والے بلاول سرے اوردبئی کے محل بھول گئے جس شخص کی والدہ کانام پانامالیکس پرہے وہ دوسروں پربات کرتاہے، عجب کرپشن کی غضب کہانی، یہ جواب نہیں دیتے تھے، اچھا ہوتاوہ شخص کہتا کہ میری ماں کا کیس بھی سپریم کورٹ میں لے جایا جائے، پیپلز پارٹی کا کرپشن مخالف مہم چلانا ایسے ہے جیسے بھارت میں بی جے پی مسلمانوں کے حقوق کے لیے مہم چلائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو مونث مذکر کا معلوم نہیں ، تھائی لینڈ کے وزیر داخلہ کو خط لکھ رہا ہوں جب کہ کریڈٹ دیں ہم سفاک قاتل کو بنکاک سے اٹھا کر لائے۔
اس سے قبل وزیرداخلہ چوہدری نثارنے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پولیس میں شامل ہونے والے پاکستان کا مان رکھیں، آپ نے قانون کی پاس داری کرنی ہے، اسلام آباد پولیس میں بہت بہتری آئی لیکن ابھی بھی بہت گنجائش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھواور مجرموں، چوروں، کارکنوں کے لیے زمین تنگ کردو، مجھے خوشی ہے آپ اس جہاد میں شامل ہورہے ہیں، ایک جوان سب کچھ بدل سکتا ہے اور وہ تم بھی ہوسکتے ہو، آپ کی ذمہ داری چھوٹی نہیں ہے،آپ کے ہاتھ میں اللہ تعالی نے انصاف کی چھڑی دے دی ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ حلال کھانا اور انصاف کرنا ہے، میری التجاہ ہے کہ لوگوں کو انصاف دوگے ، دل میں اللہ کا خوف رکھو گے تو دنیا میں اورآخرت میں بھی فلاح پاؤ گے، آپ حکومت کے نہیں پاکستان کے ملازم ہیں اور حرام میں برکت اور سکون نہیں۔ بس نیک نیتی اور انصاف میں سکون ہے۔
رینجرزکے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ رینجرزنے پولیس کے ساتھ مل کر اسلام آباد کو پر سکون بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اسلام آباد پولیس کو رینجرز کے نوجوانوں کو دیکھ کر اپنا معیار مزید تبدیل کرنا چاہیئے کیونکہ وہ بہترین طریقے سے اپنی ذمہ داری سنبھالتے ہیں۔ چوہدری نثارنے کہا کہ مجھے کرائم ریٹ زیرو کے قریب چاہیئے،آپ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے تربیت لے چکے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ کا پہلا دستہ اسلام آباد پولیس کا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس اہلکار ملک کے ساتھ وفاداری نبھائیں، آپ کی مراعات جتنی بھی ہوں کم ہیں، آپ سینہ سپرہوکر کام کرتے ہیں، آپ نے بہادری اور طاقت سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے اور میں شہیدوں کے خاندانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔
حکومتیں آنی جانی ہیں، پہلے دھماکے ہوتے رہے، حکومتیں خواب خرگوش کے مزے لیتی رہیں لیکن ہم نے اپنی حکومت میں ہمیشہ عملی کام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حلف میں کہا گیاہے افسران بالا کا حکم مانوں گا، میں نے کبھی ایک نائب قاسد کی بھرتی کی بھی سفارش نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف عملی کام کیا ۔پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف قربانیاں دیں ۔آپ کا وزیر داخلہ کسی سے کم نہیں ،کسی بھی وقت مقابلہ کرلیں



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…