منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان کے رویے سے تنگ تحریک انصاف کے کون کون سے لوگ ہم سے رابطے میں ہیں؟وزیر دفاع خواجہ آصف کا بڑا دعویٰ

datetime 11  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شہر اقبال سے میئر اور ڈپٹی میئر کا بلامقابلہ منتخب ہونے کا سو فیصد کریڈٹ مسلم لیگ ن سیالکوٹ کے کارکنوں کو جاتا ہے جن کی پارٹی اور اس کے قیادت کے ساتھ وفاداری اور وابستگی بے مثال ہے۔مخالفین کی اس سے بڑی ناکامی اور شکست کیا ہوگی کہ 2012ء کے عام انتخابات میں سیالکوٹ سے تقریبا 72ہزار ووٹ لینے والوں کو میونسپل کارپوریشن کے الیکشن کیلئے تائید اور تجویز کنندہ بھی نہ ملے ان کی مقبولیت کا گرتے ہوئے گراف کی بڑی وجہ مخالفین کی سیاسی ناعاقبت اندیشی،کوتاہی نظری کا نتیجہ ہے۔ پانامہ لیکس پر کمیشن مانگنے والے سپریم کورٹ کی جانب سے کمیشن کی تشکیل کی تجویز سے بھاگ رہے ہیں ،عمران خان کے روئیے سے تنگ پی ٹی آئی کے اہم رہنما ء4 ہم سے رابطہ کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے میئر توحید اختر، ڈپٹی میئر چودھری بشیر احمد کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صوبائی وزیر بلدیات پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ ، اراکین صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام، ذوالفقار غوری، صدر مسلم لیگ ن ضلع سیالکوٹ ادریس احمد باجوہ کے علاوہ میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے یونین کونسلوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کے طول عرض میں ہمارے مخالفوں کی تعداد میں دن بدن کمی ہوتی جارہی ہے اور مخالفین کی مقبولیت زوال پذیر ہے اس کی وجہ صرف ان کی قیادت کی سیاسی ناعاقبت اندیشی اور کوتا نظری ہے۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس عوامی مسئلہ نہیں ہے اور اس پر شور مچانے والے کل سپریم کورٹ سے کمیشن مانگتے تھے اور آج سپریم کورٹ نے کمیشن کی بات کی تو وہ بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں آج بھی اس بات پر قائم ہوں کہ لوگ پانا مہ لیکس کو بھول جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ مخالفین اتنے جھوٹ بولتے ہیں کہ انہیں خود یاد ہی رہتا کہ انہوں نے فلاں بات کب کہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار سے محروم طبقہ اپنے شکست کو تسلیم نہیں کر پا رہا۔ انہوں نے کہاکہ دھرنے ، لاک ڈاؤن اور پانامہ لیکس پر سیاست کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے بدترین دشمن کو بھی کبھی انتقام کا نشانہ نہیں بنایااور نہ ہی گالی گلوچ کی سیاست کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری وہی زبان ہے جو ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…