بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

نیا آرمی چیف،جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کو ایڈوائس دیدی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف کوآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نئے آرمی چیف کی نامزدگی کےلئے اپنی ایڈوائس دے دی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے وزیراعظم کو اپنی ایڈوائس دے دی گئی ہے۔ آرمی چیف نے وزیراعظم کو ایڈوائس دی ہے کہ وہ اس بات کے حق میں ہیں کہ نئے آرمی چیف کی نامزدگی سینارٹی اورمیرٹ پرکی جائے

۔جبکہ اس صورتحال میں وزیراعظم کی جانب سے نئے آرمی چیف کی نامزدگی کیلئے اپنے قریبی رفقاء سے مشورے جاری ہیں کیونکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت 28نومبرکوختم ہورہی ہے اوراب نئے آرمی چیف کی تعیناتی کےلئے وزیراعظم نوازشریف کے پاس چندروزہی باقی ہیں 

۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نوازشریف کو ایڈوائس دی ہے کہ وہ اس بات کے حق میں ہیں نئے آرمی چیف کی نامزدگی سینارٹی اور میرٹ کی بنیاد پر ہی کی جائے۔ اگر وزیراعظم نے آرمی چیف کی ایڈوائس پر عمل کرتے ہیں تو پھر ملک کے نئے آرمی چیف موجودہ چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹینیٹ جنرل زبیر محمود حیات ہوں گے جوسینارٹی لسٹ میں سب سے اوپرہیں جبکہ وزیراعظم آئینی طورپرمرضی سے آرمی چیف کی نامزدگی کرسکتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…