اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بھارت نے کنٹرول لائن پر غیر اعلانیہ جنگ شروع کر دی پاکستان نے بھی صفیں مرتب کردیں

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد(آن لائن)جنگی جنون میں مبتلاء بھارت نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر غیر اعلانیہ جنگ شروع کردی ،اتوار بھی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پاک افواج کے دندان شکن جواب نے بھارتی سکیورٹی فورسز کو دن میں تارے دکھا دیئے ،پاک افواج کے جوانوں نے دشمن کو بھاری مالی و جانی نقصان پہنچایا۔میڈیا اطلاعات کے مطابق بھارت کا جنگی جنون ہے کہ بڑھتا ہی جا رہا ہے اور ہر آنے والے دن کے ساتھ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بانڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ اتوا رکو بھی بھارتی سکیورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر وادی نیلم کے کیل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آ سکی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جس میں دشمن کی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بھاری آرٹلری کا استعمال کیا جا رہا ہے اور اب بھارت سول آبادیوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے جو کہ غیر اعلانیہ جنگ کے مترادف ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے ایل او سی پر کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاں سنگالا میں فائرنگ اور گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں 3 بہن بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید ہو گئے تھے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے ان کے 13فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے ۔جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ دشمن کے کم ازکم 40سے زائد فوجی واصل جنہم ہو چکے ہیں اور وہ ہلاکتوں کی درست تعداد نہیں بتا ر ہا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…