لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کی درخواست بحال کرتے ہوئے وکلاء کو 25نومبر کو دلائل کے لئے طلب کر لیا۔ گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ نے سردار آفتاب ورک کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ آصف علی زرداری نے کراچی میں 6جون 2015ء کو پاک فوج کے خلاف تقریر کی جو کہ غداری کے مترادف ہے۔آصف علی زرداری کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کا حکم دیا جائے اور تمام مراعات واپس لینے ،تقریر کے دوران موجود پیپلز پارٹی کے تمام رہنماؤں کے خلاف بھی کاروائی کا حکم دیا جائے۔درخواست گزار نے بتایا کہ درخواست گزار نجی مصروفیات کی وجہ سے کیس کی پیروی کیلئے عدالت میں پیش نہیں ہو سکے جس پر عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی تھی لہٰذا خارج کردہ درخواست دوبارہ بحال کی جائے۔ فاضل عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست بحال کر دی اور وکلا ء کو 25نومبر کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
پاک فوج کے خلاف تقریر، سینئرسیاستدان کے خلاف سنگین الزام میں مقدمہ درج کرنے کاحکم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار،نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل
-
طالبہ فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
-
ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی



















































