اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدرپاکستان ممنون حسین کی دعوت پر آئے ترک صدر رجب اردگان نے کہا ہے ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش پر پاکستانی قوم نےجس طرح ترکی میں جمہوریت کا ساتھ دیا ہم اس کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور کبھی اس بات اکو فراموش نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورترکی مشکل وقت میں ایک ساتھ رہے۔ آئندہ بھی ہم ایک دوسرے کی مدد کرتے رہیں گے اور ایک ساتھ ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے باہمی روابط کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیرکے معاملے پرپاکستان کے موقف کی تائیدکرتے ہیں ۔
وزیرا عظم ہاؤس میں نوازشریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ گولن تحریک نے عوامی جذبات کاسہارالیکرترک قوم کوکمزورکرنیکی کوشش کی۔ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ترکی کا بھر پور ساتھ دیا ہے،دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کواکیلانہیں چھوڑیں گے۔ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے فوری حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں ۔ ایل او سی پر کشیدگی،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ پاکستان اوربھارت مذاکرات کے ذریعے کشمیرکامسئلہ حل کرسکتے ہیں۔خطے میں امن کیلیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون ناگزیر ہے، مسئلہ کشمیر کافوری اوربامعنی حل چاہتے ہیں۔پاک افغان تعلقات بہتربنانے کےلیے کرداراداکریں گے ۔
’’ہم پاکستان کی یہ بات کبھی نہیں بھولیں گے ‘‘
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
بھارت کی اشتعال انگیزی اسے ہی مہنگی پڑگئی، آئی پی ایل کو اربوں ڈالرز کا نقصان
-
چینی سائنسدانوں نے چکن کا متبادل سستا گوشت تیار کرلیا
-
ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی
-
طلاق کے بعد 90 دن کے اندر ازدواجی تعلقات پر زیادتی کا مقدمہ خارج
-
بھارتیوں کے امریکا میں بچے پیدا کرکے شہریت لینے کے خواب ٹرمپ نے چکنا چور کردیئے
-
نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
-
چوہدری اسلم کی بیوہ نے فلم دھریندر کا جواب دینے کا ارادہ کرلیا















































