اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عمران فاروق قتل کیس ،برطانیہ کا پراسرار کردارکھل کرسامنے آگیاچوہدری نثار کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کا آئندہ برس پہلی ششماہی میں پاکستان کے دورے کا ارادہ ہے ، برطانوی سرزمین سے پاکستان میں تشدد پر اکسانے کا معاملہ اٹھایا، برطانوی ہوم سیکرٹری ایمبراڈ نے معاملے پر توجہ دینے کا یقین دلایا۔ وہ بدھ کو لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ملاقاتوں کے دوران بامقصد مذاکرات ہوئے ، برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کا آئندہ سال کی پہلی ششماہی میں دورہ پاکستان کا ارادہ ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ برطانوی سرزمین سے پاکستان میں تشدد پر اکسانے کا معاملہ اٹھایا۔ بانی ایم کیو ایم کا معاملہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے درمیان رکاوٹ ہے ، ہم چاہتے ہیں یہ معاملات طے ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے جوڈیشل سسٹم پر سوالات اٹھ رہے ہیں ، عمران فاروق قتل کیس کے تینوں ملزمان کو برطانیہ لینا ہی نہیں چاہتا، برطانوی وزیرداخلہ سے عمران فاروق قتل کیس پر شواہد کا تبادلہ کیا ہے اور برطانوی وزیر داخلہ نے کہا کہ معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس کا معاملہ پاکستان میں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، لندن میں منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کے طریقہ کار پر تشویش ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…