پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

فیصلے کی گھڑی،کیا ہونیوالاہے؟آج کی سب سے بڑی خبر

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت (کل)منگل کو پانچ
رکنی لاجر بینچ کریگا ٗ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز کیس کے حوالے سے دستاویزی ثبوت پیش کرینگے ۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کیخلاف پاکستان تحریک انصاف ٗ جماعت اسلامی ٗ عوامی مسلم لیگ ٗجمہوری وطن پارٹی اور طارق اسد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواستوں پر چیف جسٹس مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ ٗجسٹس امیرہانی مسلم ٗجسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ (کل)منگل پندرہ نومبرکو سماعت کریگا

گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے تمام فریقین سے دستاویزی ثبوت پیش کر نے کی ہدایت کی تھی قبل ازیں 3 نومبر کو ہونے والی سماعت میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ رکنی بینچ نے فیصلہ کیا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ایک رکنی کمیشن قائم کیا جائے گا جو پاناما پیپرز میں سامنے آنے والے انکشافات کی تحقیقات کرے گا۔مجوزہ پاناما گیٹ کمیشن کی سربراہی سپریم کورٹ کا جج کرے گا اور اسے سپریم کورٹ کے اختیار حاصل ہوں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہاکہ حسین نواز نے کہہ دیا ہے کہ لندن میں ان کی جائیداد ہے اور جب وہ اعتراف کرتے ہیں تو مالک کا کیسے پتہ نہیں چل رہا؟منگل کو حسین نواز عدالت میں بتائیں گے کہ جائیداد خریدنے کیلئے ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا ہے؟۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…