اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سرکاری دورے پر لندن روانہ ہوگئے جبکہ ان کا یہ دورہ لندن طے شدہ تھا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اپنے دورہ لندن میں برطانوی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران وزیرداخلہ پاک برطانیہ تعاون کے سلسلے میں اہم اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ تاہم چودھری نثارعلی خان کی
لندن روانگی پر اپوزیشن کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیاہے ۔اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پیپلزپارٹی کے سینیٹرسعید غنی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حیرت ہے کہ چودھری نثار بلوچستان کے بجائے لندن چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ ایسے لاپرواہ شخص کو گھربھیج دیا جائے۔ سعید غنی نے مزید کہاکہ ثابت ہو گیا کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خا ن نا اہل اور لاپرواه بھی ہیں