اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے قومی سلامتی کمیٹی کی خبرلیک نہیں ہوئی اورنہ سکیورٹی لیکس ہے بکہ یہ خبرہی جھوٹی ہے ۔صحافیوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انگریزی اخبارمیں خبرلگانے والے صحافی سرالمیڈاکی وطن واپسی کےلئے اخبارکے ایڈیٹرسے بات ہوگئ ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب سرل المیڈابھی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے ۔چوہدر ی نثارعلی خان نے بتایاکہ سرل المیڈااسی ہفتے پاکستان واپس آجائیں گے اوراپناموقف کمیٹی کے سامنے پیش کریں گے ۔
اس موقع پروفاقی وزیرداخلہ نے عمران خان پر نام لئے بغیر تنقید کے خوب نشتر چلائے۔انہوں نے کہاکہ آگے قوال پیچھے تالیاں بجانے والے بیٹھے ہیں۔ چودھری نثانے بلاول بھٹو زرداری کو غیر سنجیدہ بچہ قرار دیدیا۔ کہتے ہیں اس بچے کو سیاست کی الف، ب کا پتہ نہیں پیپلزپارٹی کا یہ معیار ہو گیا ہے۔ پتہ نہیں بلاول کو کون فیڈ کر رہا ہے۔ وزیرداخلہ نے نیوز لیکس معاملے پر صحافی سرل المیڈا کو تحقیقات کیلئے بیرون ملک سے بلانے کا عندیہ دے دیا۔ چودھری نثار نے کہاکہ جو انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ان کے لئے وہ ڈکٹیٹر ہیں۔ پرویز خٹک سمیت جو بھی انتشار اور تشدد کے لیے آیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔ انہوں نے کہا عشرت العباد نے لمبی اننگز کھیل لی۔ وزیراعظم نے کئی ہفتے پہلے متبادل گورنر کا فیصلہ کر لیا تھا۔



















































