ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

صبح صبح انتہائی افسوسناک خبر آگئی۔۔۔رینجرز کے جوانوں کی گاڑی کو حادثہ۔۔3 اہلکار شہید اور متعددزخمی ہوگئے ، حادثہ کیسے پیش آیا؟

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد موٹر وے پر تیز رفتاری کے باعث پاکستان رینجرز کی گاڑی الٹنے سے تین رینجرز اہلکار جاں بحق جبکہ دس شدید زخمی ہوگئے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد موٹر وے پر تیز رفتاری کے باعث پاکستان رینجرز کی گاڑی الٹنے سے تین اہلکار جاں بحق جبکہ دس شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی کو حادثہ ایم ون پر ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔
دوسری جانب منگھوپیر میں رینجرز سے مقابلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق منگھوپیر میں رینجرز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ جہاں پہلے سے موجود دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سپاہی زخمی ہو گیا۔ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔ رینجرز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کی اور ایک بار پھر فائرنگ کے تبادلے میں مزید دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ مارے گئے ملزمان کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔ جن سے بھاری تعداد میں ہتھیار اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…