اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے سیاسی راہنماؤں کو احاطہ عدالت میں میڈیا سے بات کرنے سے روک دیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل سلمان بٹ نے عدالت عظمی سے استدعا کی ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو سپریم کورٹ کے احاطہ میں میڈیا گفتگو سے روکا جائے ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل سلمان بٹ نے سپریم کورٹ سے استدعا کی
کہ سیاسی رہنماؤں کو احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرنے سے روکا جائے چیف جسٹس نے کہا کہ آرٹیکل19 کا اعادہ سے میڈیا کے اختیارات کمنہیں کریں گے یہ زیر سماعت مقدمہ ہے اس پر بحث نہیں ہونی چاہئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر پابندی لگانے کا نہیں کہہ رہے لیکن میڈیا اپنی ذمہ داری کاخود احساس کرے ۔بعض میڈیا اینکرز تو کیس پر فیصلہ دے چکے ہیں میڈیا ہی تبصروں سے عدالتی کارروائی متاثر ہو سکتی ہے چیف جسٹس نے ایک شعر بھی پڑھا ۔ آپ ہی اپنی اداؤں پر ذرا غور کریں ، کچھ ہم نے کہا کہ تو آپ کو شکایت ہو گی ۔جسٹس عظمت سعید نے کہاکہ سیاسی رہنماؤں کو سپریم کورٹ کے احاطے میں
پریس کانفرنسز کرنے سے گریز کرنا چاہئے ہم نے گزشتہ دنوں دیکھا کہ احاطہ عدالت میں لڑائی ہونے والی تھی شکر ہے شیخ رشید بیچ میں آ ئے اور بچ بچاؤ کرا لیا ۔