راولا کوٹ(آئی این پی ) بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ، بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر کے 2 افراد کو زخمی کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹل سیکٹر پر بلا اشتعال گولہ باری کی جب کہ مدار پور، سحر، دھرمثال اور ناطر کے علاقوں میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی فورسز کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث شہری محصور ہو کررہ گئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس کے باعث دشمنوں کی صفوں میں خاموشی چھا گئی۔ واضح رہے کہ حواس باختہ بھارت کو سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کے بعد عالمی سطح پر بدنامی کا سامنا ہوا جس کے بعد سے بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں اب تک 10 سے زائد پاکستانی شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔
بھارتی فوجی کی حملہ ۔۔۔ پاک فوج نے کا ایسا جواب کہ بھارتی فوج بوکھلا گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا
-
این ڈی ایم اے نے ملک میں شدید سردی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا
-
بھارت کے معروف اداکار اہلیہ سمیت خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار
-
بڑی خوشخبری ،گیس صارفین کے لیے اہم اعلان
-
یونیورسٹی میں 21سالہ طالبہ کا اقدامِ خودکشی،پولیس تحقیقات کا دائرہ وسیع ،تفتیش میں بڑے انکشافات سامن...
-
سیمنٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک بھر میں سیمنٹ کی بوری سستی ہوگئی
-
سندھ اور پنجاب کے دریاؤں میں غیر مقامی مچھلیوں نے تباہی مچا دی
-
بڑی خوشخبری، ملازمین کے لیے اضافی تنخواہ کا باضابطہ اعلان
-
بااثر شخصیت نے تیسری بیوی بننے کےلیے کروڑوں کی پیشکش کی، معروف اداکارہ کا انکشاف
-
ملک بھر میں شدید سردی ،محکمہ موسمیات نے صو رتحال واضح کر دی
-
معدے کے امراض کیلئے استعمال ہونیوالا مشہور سیرپ جعلی نکلا، استعمال پر پابندی عائد
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ














































