اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

متنازعہ خبر معاملہ، تحقیقات کیلئے پارلیمانی پارٹی کی ضرورت نہیں،چوہدری نثار نے نئے فیصلے کا اعلان کردیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ خبر لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی پارٹی کی ضرورت نہیں ٗ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی (کل)پیر تک تشکیل دی جائیگی ٗ کمیٹی میں حساس اداروں کے افسران شامل ہونگے ۔ سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معاملے کی تحقیقات کے لئے متوقع انکوائری کمیٹی کے نام وزیراعظم کو پیش کردئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات حساس اور جھوٹی خبر افشا ہونے کے بارے میں کی جائیگی ٗانکوائری کمیٹی انتظامی سطح کی ہوگی،پارلیمانی کمیٹی کی ضرورت نہیں۔چودھری نثار علی خان نے کہاکہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ جوبھی جھوٹی خبرکامحرک ہے اس کی نشاندہی ہونی چاہیے یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے،بچوں کا کھیل نہیں،کمیٹی کوآزاد اورشفاف ماحول میں کام کرنے دیا جائے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پرویز رشید کے خلاف تحقیقات نہیں ہورہی ہیں،اس معاملے پرسیاست نہیں ہونی چاہیے،کمیٹی میں حساس اداروں کے افسران شامل ہونگے ۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ وہ رضاربانی کااحترام کرتے ہیں، ان کا شمار پیپلزپارٹی کے ان اکا برین میں ہوتا ہے جو جمہوریت ،آئین اورقانون کی بالادستی سے متعلق واضح اوردوٹوک موقف رکھتے ہیں ٗ حکومت کا جہاں تک تعلق ہے کمیٹی کے ناموں سے ہی اندازہ ہوجائے گا کہ حکومت ایک شفاف اورغیرجانبدار تحقیقات چاہتی ہے تاکہ جن لوگوں نے جھوٹ ،بہتان ،غلط فہمی کا بازار گرم کر رکھا ہے ان سے قوم کی جان خلاصی ہو۔ایک سوال پر وزیر داخلہ نے کہاکہ کمیٹی کے افسروں کی ایمانداری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔



کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…