اتوار‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2026 

شیخ رشید نے اعتزاز احسن کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دے ڈالی تو اعتزاز احسن نے کیا جواب دیا؟ شیخ رشید کا اہم انکشاف

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے اہم انکشاف کر دیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان نے دھرنا موخر کرنے کے فیصلے پر مجھے بہت دکھ ہوا تھا لیکن بعد میں مجھے کپتان کی حکمت عملی سمجھ آ گئی ۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کا سب سے بڑا قصور یہ ہے کہ وہ بہت زیادہ جمہوری ہے۔ دھرنا موخر کرنے پر جتنا تنقید کا نشانہ عمران خان کو اسی کے ورکرز کی جانب سے بنایا گیا اس کی مثال کسی اور سیاسی جماعت کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ شیخ رشید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بہت سے لوگ مزید تحریک انصاف میں شامل ہوں گے اور کئی لوگ تحریک انصاف میں اس وجہ سے بھی شامل نہیں ہو سکے کیونکہ ان کی ماضی کی وجہ سے تحریک انصاف کے نوجوان کارکن سخت مزاحمت کرتے ہیں ۔ یعنی وہ سیاستدان جو ماضی میں کرپش کرتے رہے انہیں تحریک انصاف میں شامل نہ ہونے دینے میں تحریک انصاف کے نوجوان کارکنوں کا سب سے بڑا کردار ہے۔ شیخ رشید نے اعتزاز احسن کی تحریک انصاف میں شمولیت بارے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں تو تحریک انصاف کے جلسے سے قبل بھی اعتزاز احسن سے مل کر آیا ہوں۔ میں نے اسے کہا کہ اب تو تحریک انصاف میں آجاؤ۔ تو اعتزاز احسن نے جواب دیا کہ شیخ صاحب آپ کی ساری باتیں ٹھیک ہیں لیکن میری عمر 72 سال ہو گئی ہے اور اب عمر کے اس حصے میں آپ مجھے خراب کروائیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ بہت سے بڑے سیاستدان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…