اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما اوراپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان یوٹرن ماسٹر ہیں، اگر انہوں نے یہ ڈرامہ رچانا تھا تو اتنی دیر کیوں کی اور اپنے کارکنوں کو سڑکوں پر رسوا ہونے کیلئے چھوڑ دیا، مسئلہ تو یہ ہے کہ سارا معاملہ جی ٹی روڈ پر فکس میچ کا ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان کو یہ کرنا تھا تو پہلے کردیتے، عمران خان کو اسی دن اعلان کرنا چاہیئے تھا جس دن عدالت نے تاریخ دی تھی،
عمران خان کے فیصلے کو مکمل یوٹرن سمجھتا ہوں، عمران خان کو یہ کرنا تھا تو پہلے کردیتے۔اس موقع پرخورشید شاہ نے عمران خان کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے معصوم کارکنوں کو بلایا اور خود گھر بیٹھ گئے، کارکن جگہ جگہ سے پہنچے مگر لیڈر گھر میں بیٹھا رہا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے فیصلے پر شاہ محمود قریشی خوش نظر نہیں آئے، عمران خان کے فیصلے کو مکمل یوٹرن سمجھتا ہوں، سارا معاملہ جی ٹی روڈ پر فکس میچ کا ہے