پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

دو بڑے ٹی وی چینلز کی سکرینز پر سناٹا چھا گیا! کچھ اینکرز مایوس، کچھ اینکرز نے یوٹرن لے لیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے دو نومبر کے دھرنے کے حوالے سے ملک بھر میں پچھلے پانچ دن سے سنسنی کی فضاء تھی اور اس حوالے سے ملک بھر کے ٹیلی ویژن چینلزسے تازہ ترین سیاسی صورتحال پر مبنی سنسنی خیز افواہوں کابازار گرم تھااور کچھ چینلز اور ان کے سینئر اینکرز حکومت پر تابڑ توڑ حملوں میں بھی مصروف تھے لیکن جیسے ہی پاکستان تحریک انصاف نے دو نومبر کے دھرنے کو موخر کرنے کا اعلان کیا تو ملک کے دو بڑے ٹی وی چینلز کی سکرین پر سناٹا چھا گیا اور کل تک وہ تجزیہ نگار و اینکرز جو حکومت پر تابڑ توڑ حملے کر رہے تھے اور پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے نتیجے میں حکومت کے چلے جانے کی کھلے عام باتیں کر رہے تھے انہیں عمران خان کے حالیہ اعلان کے بعد منہ کی کھانی پڑ گئی۔ ملک بھر میں تحریک انصاف کی سرگرمیوں کے بارے میں خصوصی نشریات میں 24 گھنٹے تجزیہ اور تبصرے کرنے والے اینکرز اور سینئر تجزیہ نگار بھی تحریک انصاف کے حالیہ بیانات سے مایوس ہو گئے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر اینکر پرسن جو کل تک تحریک انصاف کے حق میں بڑھ چڑھ کر بول رہے تھے وہ تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان پر ہی چڑھ دوڑے اور پی ٹی آئی کی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ اسی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن نے کہا کہ عمران خان کے بارے میں یوٹرن کا کہا جاتا تھا اور انہوں نے پھر ایک بار یوٹرن لے کر دکھا دیا ہے ، پی ٹی آئی کو اپنے ورکرز کی قربانیوں کی کوئی قدر نہیں اور وہ اس پر کل یوم تشکر منانے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی یہ اعلان کر چکے تھے کہ اگر میں 2 نومبر کو کچھ نہ کر سکا تو میری سیاست دفن ہو جائے گی شاید اسی لئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دھرنا موخر ہونے پر کہا کہ ’’ انا للہ و انا الیہ راجعون‘‘ ۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…