اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کی خیبر پختونخواہ حکومت کے ترجمان مشتاق غنی نے اہم اعلان کر دیا۔ تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ حکومت کے ترجمان مشتاق غنی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پوری سے پکڑے جانے والا اسلحہ حکومت خیبر پختونخواہ کا ہے۔ مشتاق غنی نے کہا کہ علی امین صوبائی وزیر ہیں اور پکڑے جانے والا اسلحہ سرکاری ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ حکومت نے دونومبر کو روکا تو 3 تاریخ ہو جائیگی پھر بھی روکا گیا تو تاریخ بڑھتی جائیگی پیچھا چھوڑنے والے نہیں مجرم وزیراعظم کو بچانے کیلئے ساری حکومتی مشینری ا ستعمال کی جارہی ہے ٓنواز شریف جو بھی کرلیں چوری کیا پیسہ ہضم نہیں ہونے دینگے جب تک زندہ ہوں نواز شریف کا پیچھا کرونگا ۔علی امین گنڈا پور کو روکے جانے اور ان کی گاڑی سے شراب کی بوتل برآمد ہونے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی گاڑی سے کوئی ہیروئن یا چرس تو برآمد نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ حکمران بہت ہی خطرناک گیم رہے ہیں، علی امین گنڈہ پور ایک وزیر ہے اور اس کی گاڑی کی تلاشی لینا غیر قانونی ہے۔بنی گالہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ایک مجرم وزیراعظم کی کرپشن چھپانے کیلئے ساری حکومتی مشینری استعمال کی جا رہی ہے اور قوم کا پیسہ تباہ کیا جا رہا ہے، نواز شریف جو بھی کر لیں ان کا چوری کیا ہوا پیسہ ہضم نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ایک مجرم کو کبھی وزیراعظم قبول نہیں کروں گا، عدلیہ سے پوچھتا ہوں کہ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، مجھے کس جرم کے تحت بنی گالہ میں بند کیا گیا ہے، نواز شریف مجھے روک نہیں سکتے، ہر روز لوگوں کا جذبہ بڑھتا جا رہا ہوں اور جب تک زندہ ہوں نواز شریف کی کرپشن کا پیچھا کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے ایک 3 روزہ بچی آنسو گیس شیل کی وجہ سے جاں بحق ہو گئی ایک لیفٹیننٹ کرنل بھی حادثے میں شہید ہوا، ان دونوں کی ایف آئی آر شہباز شریف کے خلاف درج ہونی چاہیے۔ انہوں نے علی امین گنڈا پور کو روکے جانے اور ان کی گاڑی سے شراب کی بوتل برآمد ہونے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی گاڑی سے کوئی ہیروئن یا چرس تو برآمد نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ حکمران بہت ہی خطرناک گیم رہے ہیں، علی امین گنڈہ پور ایک وزیر ہے اور اس کی گاڑی کی تلاشی لینا غیر قانونی ہے، سی پیک کی وجہ سے پہلے ہی چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی پیدا ہو رہا ہے اور اس طرح کے اقدامات سے پنجاب کے خلاف خیبر پختونخوا میں مزید تعصب پھیلے گا۔عمران خان نے کہا کہ میں نواز شریف کو پیغام دیتا ہوں آپ لوگوں کو ڈرا نہیں سکتے ?انہیں روک نہیں سکتے کیونکہ ہر روز لوگوں کا جذبہ بڑھتا جا رہا ہے ہم نے احتجاج کیلئے 2 تاریخ تو دی ہوئی ہے تاہم اگر ہمیں روک دیا تو تاریخ بڑھ جائیگی، یہ 3 45 اور 6 بھی ہو سکتی ہے کیونکہ ہم رکنے والے نہیں ہیں، یہ جتنا مرضی ڈرائیں، دھمکائیں، میں جب تک زندہ ہوں، پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔عمران خان نے کہا کہ ہائیکورٹ نے واضح طریقہ سے کہا تھا کہ اسلام آباد شہر میں کوئی کنٹینر نہیں لگانے تاہم اس کے باوجود ایسا کیا گیا ہے، کس قانون کے تحت یہ سب کچھ ہو رہا ہے ؟ عمران خان نے کہا کہ خبر لیک کرنے پر پرویز رشید کا استعفیٰ لینے کے بعد ہم سب یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس تمام تر معاملے کے اصل ذمہ داران کو سامنے لایا جائے ? یہ خبر لیگ کر کے پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے آئی ایس آئی چیف کا چھ گھنٹے تک ٹرائل اور کھٹمنڈو میں مودی سے خفیہ ملاقات کی۔ نواز شریف لندن جب اپنے آپریشن کیلئے جا رہے تھے تو اپنی والدہ، بچوں اور بیٹی کو فون نہیں کیا بلکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے رابطہ کیا۔ خبر لیک کرنے والوں کا مقصد پاک فوج کو بدنام کرنا تھا اور اس کا موقف بھی بالکل ایسا ہی تھا جیسا نریندر مودی ہے۔
علی امین گنڈا پور سے پکڑے جانیوالا اسلحہ کس کا نکلا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایران کا خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر جوابی حملہ، سعودی عرب کا ردعمل آگیا
-
امانت خان شیرازی
-
ایران کا ابوظبی پر حملہ،یو اے ای نے بھی بڑا اعلان کر دیا
-
1 کروڑ روپے تک کا قرضہ : اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلیے بڑی خوشخبری
-
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں پر چین کا ردعمل بھی آگیا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر حیران کن اضافہ
-
پنجاب اسمبلی کے ملازم کی ایم پی اے کے کمرے سے لاش برآمد
-
امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
-
ایرانی میڈیا نے آیت اللہ خامنہ ای کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا
-
پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا
-
پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری دیں
-
ایران پر حملے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا پہلا بیان آ گیا
-
ایران کا اسرائیل پر مہلک حملہ، کئی افراد ہلاک
-
پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ



















































