جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

گرفتار کرکے جیل میں بھیجا تو جیل سے باہر آتے ہی ہم نے یہ کام ہر صورت کر دینا ہے‘ عمران خان کا بڑا اعلان

datetime 31  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالہ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کارکنوں کی گرفتاریوں پر سپریم کورٹ از خود نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ ’یہ گرفتاریاں نہیں بلکہ اغواء ہے، لوگوں کے جمہوری حقوق پر ڈاکہ مارا جارہا ہے ، لوگوں کو گھروں سے کس قانون کے تحت اٹھایا گیا‘؟انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کا نام لیے بغیر کہا کہ ’انہیں نہ جمہوریت سمجھ آئی نہ وہ سمجھنا چاہتے ہیں‘۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ’ان کے لیے جمہوریت یہ ہے کہ دھاندلی کرو، اقتدار میں آؤ، ملک کو لوٹو، پیسہ بناؤ، پیسہ باہر بھیجو، کیوں کہ ان کے بچے باہر بیٹھے ہیں اور کاروبار بھی باہر ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ان کی کرپشن پر بات کریں تو کہتے ہیں کہ جمہوریت، سی پیک اور ترقی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ کس آمر نے اتنا ظلم کیا جتنا یہ حکومت کررہی ہے، لوگوں کے گھروں کے دروازے توڑ کر انہیں اٹھایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم نے رائے ونڈ میں دھرنا دیا تو وہ وزیر اعظم کے گھر سے 5 کلو میٹر دور تھا لیکن انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر پر حملہ کرنے آرہے ہیں۔سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ’آصف زرداری منافق نہیں تھے، انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ قوم کا پیسہ واپس لائینگے، لیکن یہ دونوں بھائی منافق ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ نیب اور ایف بی آر میں اپنی مرضی کے سربراہ تعینات کیے تاکہ وہ انہیں پکڑ نہ سکیں، انہوں نے ملک کے ادارے اور اخلاقیات تباہ کیے۔عمران خان نے نواز شریف کا نام لیتے ہوئے اشارہ دیا کہ ’2018 بہت دور ہے، اس سے پہلے بہت کچھ ہونے والا ہے‘۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…