اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین رہنمائوں کا ہنگامی بنیادوں پر اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےساڑھے 12بجے تمام سینئر رہنمائوں کاہنگامی بنیادوں پر اجلاس طلب کر لیا ہے ، جس میں 2نومبر کے دھرنے پر غور و فکر کی جائے گی اور حتمی پلان ترتیب دیا جائے گا۔ اجلاس میںشاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ، اسد عمر ، شیریں مزار ی ، علیم خان اور نعیم الحق شرکت کریں گے۔ یا درہے کہ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی والا ٹریلر اور نیٹ پریکٹس تھی اصل میچ تو 2 نومبر کو ہو گا ‘ 2 نومبر کو سونامی کو کوئی نہیں روک سکے گا ‘ ساری پولیس کو بھگا دیں گے ‘ یہ جمہوریت نہیں نواز شریف کی آمریت ہے ‘ 2 نومبر کو بتائیں گے جمہوریت کیا ہوتی ہے ‘ 2 نومبر کو اسلام آباد بند نہیں ہو گا پر امن احتجاج ہو گا۔ ہفتہ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تحریک انصاف کے کارکنوں جنہو ں نے بنی گالہ کے باہر رات گزاری ان سے ملاقات کی جس میں تحریک انصاف کے حوصلے کی تعریف کی اور یقین دلایا کہ مشکل کی گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں۔ عمران خان نے منتظمین کو کارکنوں کی ضروریات کا خیال رکھنے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر عمران خان نے پاکستان چوک پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے پکڑا نہیں جانا 2 نومبر کے سونامی کو کوئی نہیں روک سکتا اور 2 نومبر کو ساری پولیس کو بھگا دیں گے۔ عمران خان نے کارکنوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پکڑے نہیں جانا آپ بس گرفتاریوں سے بچیں۔ راولپنڈی میں ٹریلر تھا میچ 2 نومبر کو ہو گا۔ یہ جمہوریت نہیں نواز شریف کی آمریت ہے۔ عدالتی حکم کے باوجود کارکنوں کو پکڑا جا رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ 2 نومبر کو اسلام آباد کو بند نہیں کیا جائے گا پر امن احتجاج کیا جائے گا۔ کل جو ہوا وہ نیٹ پریکٹس تھی اصل میچ تو 2 نومبر کو ہو گا۔ 2 نومبر کو نواز شریف کو بتائیں گے کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے۔ اوپر سے نیچے آنے والی سونامی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ پولیس غیر قانونی طریقے سے ہمارے کارکنوں کو پکڑ رہی ہے
’’تگڑے میچ کا تگڑا پلان ‘‘ پاکستان تحریک انصاف نے ہنگامی بنیادوں پر کیابڑا فیصلہ کر لیا ؟ بڑی خبر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
موبائل بیلنس کی میعاد 1 ماہ سے بڑھا کر 180 دن مقرر، پی ٹی اے نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری



















































