اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

موٹر وے کو ہنگامی بنیادوں پر بند کر دیا گیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ، پشاور موٹر وے کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے 2نومبر کا پی ٹی آئی کا دھرنا ناکام بنانے کیلئے اسلام آباد میں پشاور موٹر وے کو برھان کے مقام سے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 2نومبرکو احتجاج کے حوالے سے نئی حکمت عملی بنالی۔ذرائع کے مطابق 2نومبرکواسلام آباد میں دھرنا ممکن نہ ہونے پر تحریک انصاف ملک گیرہڑتال کی کال دے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد میں گرفتاریوں اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعدتحریک انصاف کیلئے 2نومبرکواسلام آبادمیں بڑا سیاسی شوکرنا مشکل ہوچکا ہے جبکہ پنجاب بھرمیں گرفتاریوں کے ڈر سے سرگرم پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد روپوش ہوچکی ہے۔راستے بندہونے کے سبب پنجاب ،سندھ اور دیگرصوبوں سے آنے والے قافلوں کو بھی اسلام آباد پہنچنے میں کافی دشواری کاسامنا کرنا پڑے گا۔پاکستان عوامی تحریک کے قائدڈاکٹرطاہرالقادری کی دھرنے میں عدم شرکت پر ان کے کارکنان بھی 2نومبرکو اسلام آباد کے احتجاج میں علامتی شرکت ہی کریں گے۔ا ن حالات میں اسلام آباد دھرنا اور شہرکو بندکرنے کیلئے مطلوبہ افرادی قوت میسر نہیں آسکے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 2نومبرکواسلام آباد دھرنا ممکن نہ ہونے کی صورت میں تحریک انصاف ملک گیرہڑتال کی کال دے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پارٹی قیادت نے حکمت عملی بنالی ہے اورضلعی وصوبائی قیادتوں کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پارٹی چئیرمین کی ہدایت پرہرصورت میں 2نومبر کو اسلام آبادپہنچیں گے۔اگرکسی شہرمیں کسی قافلے کوروکنے کی کوشش کی گئی تو وہیں دھرنا دے دیا جائیگا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…