ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

آرمی چیف آج کہاں ہیں اورکیاکررہے ہیں؟اہم وقت پرجنر ل راحیل کادبنگ اعلان سامنے آگیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2016 |

راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف آج کہاں ہیں اورکیاکررہے ہیں؟جنر ل راحیل کادبنگ اعلان سامنے آگیا. چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی سپیشل فورسز کی مشترکہ مشقوں سے خطے سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں مدد ملے گی اور چینی افواج کیساتھ ہمارے خصوصی تعلقات کو مزید استحکام حاصل ہوگا، انسانیت کے مفاد میں اور عالمی امن کی ذمہ داری کے طور پر دنیا کیساتھ اپنے تجربے کا تبادلہ کر رہے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے جمعرات کو قومی انسداد دہشت گردی مرکز پبی کا دورہ کیا اور پاکستان اورچین کی سپیشل فورسز کی مشترکہ مشقیں یوژی سکس کا معائنہ کیا۔ دو ہفتے جاری رہنے والی مشقوںکے دوران انسداد دہشت گردی کے آپریشنز پر توجہ مرکوز کی گئی اور جنگی میدان کے تجربے کا دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تبادلہ ہوا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مشقوں میں شریک تمام شرکاء کو پیشہ وارانہ معیار اور جنگی مہارت کی اعلی سطح پر مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مشقیں چین کی مسلح افواج کیساتھ ہمارے خصوصی تعلقات کو مزید مستحکم کریں گی اور اس سے خطے سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ ہم انسانیت کے مفاد میں اور عالمی امن کیلئے بین الاقوامی ذمہ داری کے طور پر دنیا کیساتھ اپنے تجربے کا تبادلہ کر رہے ہیں ۔ قبل ازیں انسداد دہشت گردی مرکز آمد پر ون کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایوالوایشن لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…