ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ملک کی خاطر جان دینے والوں کے لیے ایمبولینس بھی دستیاب نہیں شہدا کی میتیں لوکل ویگنوں کی چھتوں پر رکھ کر آبائی علاقوں میں بھیجی گئیں!

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ)نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ سانحے میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کے جسد خاکی کو پرائیویٹ گاڑیوں کی چھتوں پر لاد کر لے جایا گیا۔تفصیل کے مطابق ملک کی خاطر جانیں دینے والوں کے لیے ایمبولینس بھی دستیاب نہیں۔تفصیلات کیمطابق کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقوں میں پہنچانے کیلئے ایمبولینس بھی دستیاب نہیں ہیں۔اس سے بڑھ کر اور کیا ستم ظریفی ہوسکتی ہے کہ ملک کی خاطر جان قربان کرنیوالوں کے جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقوں پہنچانے کیلئے لوکل بسوں اور ویگنوں کی چھتوں پر باندھ کر لے جایا گیا ہے۔
02
دوسری جانب ابھی تک اس سوال کا جواب نہیں مل سکا کہ ٹریننگ سے فارغ ہونے والے پولیس اہلکاروں کو واپس کیوں بلایا گیا؟ زندہ بچ جانے والے پولیس اہلکاروں نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کیڈٹس نے اپنی پاسنگ آؤٹ پریڈ مکمل کر لی تھی۔ اہلکاروں کو یہ کہہ کر بلایا گیا کہ واپس آ جاؤ ٹریننگ وغیرہ کچھ نہیں، کھاؤ پیؤ اور آرام کرو۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایک اہلکار نے یہ بتایا کہ ہمیں کہا گیا کہ اگر تم نہ آئے تو تمہیں نوکریوں سے نکال دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق واپس بلائے جانے والے اہلکار 18 اکتوبر سے ٹریننگ سینٹر میں موجود تھے۔ نجی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا کہ حکام کے مطابق ان اہلکاروں کو اسلام آباد میں دھرنے کی سیکورٹی کیلئے بھی بھیجا جانا تھا۔ اور انہیں اسلام آباد میں 2 نومبر کو ہونے والے دھرنے کیلئے ہی طلب کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…