جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

قومی سلامتی اجلاس کی خبر لیک کس نے کی انگلیاں کس کی طرف اٹھ رہی ہیں؟کپتان نے بڑا دعوی کر دیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خبر لیک کس نے کی ، انگلیاں وزیراعظم کی طرف اٹھ رہی ہیں‘ حکومت کے درباری پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ ہم انتشار پھیلارہے ہیں‘ پانامہ میں وزیراعظم پر الزام نہیں بلکہ کرپشن کے ثبوت ہیں‘ وزیراعظم حساب دیں استعفیٰ دیں یا پھر خود کو پیش کریں اور تلاشی دیں۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خبر لیک کس طرح ہوئی ۔انگلیاں اب وزیراعظم کی طرف اٹھ رہی ہیں۔ پارلیمنٹ حملے کے پیچھے بھی وزیراعظم کا ہاتھ تھا ۔اب جان بوجھ کر فو ج کو بدنام کیا جارہا ہے۔ حکمرانوں کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں۔ وہ صرف پیسہ بچا رہے ہیں اور حکومت کے درباری پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ ہم انتشار پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم تلاشی دیں۔ حساب دیں اور خود کو پیش کریں ہم سرکوں پر نہیں نکلیں گے تو حکومت معاملہ دفن کردے گی۔ عوام کا سمندر آرہا ہے۔حکومت اسے نہیں روک سکتی۔ جو خود کو اپوزیشن کہتے ہیں وہی نواز شریف ی مدد کررہے ہیں۔ ہمارا احتجاج وزیراعظم اور حکومتی اداروںکے خلاف ہے۔ اگر حکومتی اداروں کے پاس اختیارات نہیں ہیں تو انہیں بند کردیا جائے۔ پانامہ لیکس میں وزیراعظم پر الزام نہیں۔ کرپشن کے ثبوت ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ اگر تیسری طاقت آتی ہے تو ذمہ دار نواز شریف ہونگے۔ ہماری جدوجہد تیسری طاقت بلانے کے لئے نہیں ہے۔ ملک میں بادشاہت ہے ہم نہیں سپریم کورٹ کہہ رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…