جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی فوج کا پاکستان پر حملہ،سنگین الزام عائد،آئی ایس پی آر نے منہ توڑ جواب دیدیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی/لندن /نئی دہلی ( آئی این پی ) پاک فوج نے بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کے دوران پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنانے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے شکر گڑھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، پاک فوج نے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا ، بھارت کا کسی پاکستانی فوجی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ صریحاً غلط ہے۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری کے شکر گڑھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا ۔ بھارتی فائرنگ سے کوئی پاکستانی فوجی شہید نہیں ہوا ۔ بھارت کا کسی پاکستانی فوجی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ صریحاً غلط ہے ۔ ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اس سے قبل بھارت کی سرحدی فورس بی ایس ایف نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے جموں خطے میں ایک کارروائی میں پاکستانی سرحدی فورس رینجرز کے سات اہلکاروں کو شہید کر دیا ہے ۔ بی ایس ایف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق فورسز کی کارروائی میں ایک شدت پسند بھی مارا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی جموں کے ہیرا نگر سیکٹر میں جمعہ کی صبح پاکستانی رینجرز کی طرف سے ایک سنائپر حملے کے بعد کی گئی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 19 اور 20 اکتوبر کی درمیانی شب ہیرا نگر سکٹر کے بوبیاں گاؤں کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کی گئی تھی۔ جوابی کارروائی میں ایک شدت پسند مارا گیا۔بی ایس ایف کا کہنا ہے کہ جمعے کی صبح بین الاقوامی سرحد پر اسی علاقے میں پاکستانی رینجرز نے بی ایس ایف کی گشتی ٹکڑی کو نشانہ بنایا۔ رینجرز کی فائرنگ میں ایک کانسٹیبل زخمی ہوا ہے جس کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب پنجاب رینجرز کے ترجمان میجر وحید نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بی ایس ایف کے اس دعوے کو مسترد کیا اور کہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں کیا ہے۔انھوں نے انڈین دعوے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس طرح کے دعوے کرنا ان کی عادت بن گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…