اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کے بعد تحریک انصاف نے رہنمائوں کی ممکنہ گرفتاریاں اور نظر بندی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کے رہنمائوں کو ممکنہ گرفتاریوں اور نظری بندی سے متعلق اسلام آباد بنی گالہ میں لیگل ٹیم کی سے مشاورت کی ہے اور 30اکتوبر سے قبل رہنمائوں کی گرفتاری اور نظر بندی کے متعلق مشاورت بھی ۔ لیگل ٹیم کی قیادت پی ٹی آئی رہنما گوہر نواز سندھو نے کی ہے۔رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کو خطرہ ہے کہ شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ، اسد عمر سمیت دیگر رہنمائوں کو نظر بند اور گرفتار کیا جاسکتا ہے ۔
واضح رہے کہ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما ورکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام سے جھوٹ بول بول کر انتہا کردی ‘ جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں اور جن دستاویزات کا حوالہ دیا جارہا ہے، ان پر کسی کے دستخط نہیں ہیں‘ عمران خان نے یہ خود کہانی تیار کی ہوئی ہے‘ خان صاحب آپ پچھلے دروازوں سے وزیراعظم نہیں بن سکتے‘ پچھلے تمام دروازے بند کردیئے گئے ہیں‘ قلابازی خان کی قلا بازیوں سے کچھ نہیں ہوگا‘ عمران خان بتائیں قوم کو کہ آپ بیچتے کیا ہیں‘ خان صاحب کچھ کرکے دکھائیں، آپ کو شرم آنی چاہئے، کے پی کے میں کیا کیا ہے آپ نے۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ بول بول کر انتہا کردی ہے۔ عمران خان جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں لیکن اپنے بارے میں جواب نہیں دے رہے ہیں۔ عمران خان آج تک کسی فورم پر کوئی الزام ثابت نہیں کرسکے جن دستاویزات کا حوالہ دیا جارہا ہے اس پر کسی کے دستخط نہیں ہیں اور پانامہ سے متعلق عمران خان نے خود ہی کہانی تیار کرلی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کے پی کے میں اپنے ہی لگائے ہوئے احتساب کمشنر کو ہٹا دیا ۔کے پی کے میں احتساب کا معاملہ کیوں آگے نہیں بڑھایا جارہا۔ پانامہ پیپرز میں پیش کئے گئے دستاویز دستخط شدہ نہیں ۔محض کاغذ کا ٹکڑا ہے۔ خان صاحب آپ پچھلے دروازے سے وزیراعظم نہیں بن سکتے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کا کے پی کے میں بجلی پیدا کرنے کا دعویٰ کہاں ہے۔ عمران خان جھوٹ‘ فراڈ اور فریب کے ذریعے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ خان صاحب بتائیں اداروں کی پاسداری کون کررہا ہے۔ کون نہیں کررہا اور خان صاحب بتائیں کہ کے پی کے کا سسٹم کہاں ہے۔ قلابازی خان قلابازیوں سے کچھ نہیں ہوگا ۔جھوٹ اور فریب سے عوام کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ ہم ہر فورم پر عمران خان کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں قوم کو کہ آپ بیچتے کیا ہیں۔ خان صاحب کچھ کرکے دکھائیں۔ آپ کو شرم آنی چاہئے ۔عمران خان یوٹرن کے ماسٹر اور قلابازی خان ہیں۔ سڑکوں پر نہیں ہر قانونی فورم پر الزام کا جواب دیں گے۔ عمران خان پچھلے دروازے کی تلاش میں ہیں خان صاحب پچھلے تمام دروازے بند ہیں۔ آپ نے دو سال میں قوم کو تباہ کردیا ۔ دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ عمران خان کو چھوڑ رہے ہیں ۔ عمران خان جھوٹ بول بول کر قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں۔
’’تحریک انصاف کے رہنمائوں کی ممکنہ گرفتاریاں‘‘ پی ٹی آئی نے بڑا فیصلہ کر لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
موبائل بیلنس کی میعاد 1 ماہ سے بڑھا کر 180 دن مقرر، پی ٹی اے نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟



















































