جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کچھ لوگ ترقی کے عمل کو پٹڑی سے اتارنا چاہتے ہیں‘ یہ لوگ صرف احتجاج پر یقین رکھتے ہیں،وزیراعظم

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کچھ لوگ ترقی کے عمل کو پٹڑی سے اتارنا چاہتے ہیں‘ یہ لوگ صرف احتجاج پر یقین رکھتے ہیں‘ جمہوریت میں احتجاج کرنا حق ہے مگر حدود سے تجاوز نہیں ہونا چاہئے‘ یہ لوگ منفی سیاست سے ملک کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں‘ یہ لوگ 2014 میں ناکام ہوئے اور اس بار بھی ناکام ہوں گے‘ آج تھر میں جو کام ہم کررہے ہی‘ وہ گزشتہ 70 سال میں کسی نے نہیں کیا‘ کشمیر یوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی‘ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنا بھارت کی بڑی غلطی ہے‘ ایک ہزار بلین روپے کی لاگت سے موٹر ویز اور ہائی ویز کی تعمیر جاری ہے‘ 2018 میں دس ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی قومی نظام میں شامل ہوگی‘ 2018 لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال ہوگا۔ وہ پیر کو مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں حکومت سنبھالی تو مختلف چیلنجز کا سامنا تھا اور ہم کامیابی سے چیلنجز سے باہر نکل رہے ہیں۔ ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ ملکی معیشت مستحکم ہوچکی ہے۔
توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔ 2018 میں دس ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی قومی نظام میں شامل ہوگی۔ 2018 لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال ہوگا۔ بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے 100ارب روپے سے زمین حاصل کرلی ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن تمام فریقین کی مشاورت سے شروع کیا گیا ۔کراچی آپریشن کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ ہم تھر کو ترقی دینے کے لئے کام کررہے ہیں۔ تھر میں کان کنی اور کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کی تنصیب شروع ہوچکی ہے۔ آج تھر میں جو کام ہم کررہے ہیں وہ گزشتہ ستر سال میں نہیں ہوا۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پرعزم ہیں۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنا بھارت کی بڑی غلطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برہان وانی ایک فریڈم فائٹر اور کشمیریوں کا فخر تھا۔ برہان وانی کو اس کے فخر سے کوئی محروم نہیں کرسکتا ۔پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ 48 ارب ڈالر کے سی پیک منصوبے سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا کام جاری ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبے سے بلوچستان کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ ایک ہزار بلین روپے کی لاگت سے موٹر ویز اور ہائی ویز کی تعمیر جاری ہے۔ حکومت سماجی ڈھانچے کی ترقی کے لئے بھی کام کررہی ہے۔ سماجی شعبے کی ترقی کے سلسلے میں اگلے اٹھاہ ماہ میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں ہسپتال تعمیر کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں زرعی اجناس کی کم قیمتوں کی وجہ سے کسانوں کو مراعات دے رہے ہیں۔ بلوچستان کے کسانوں کو ٹیوب ویل پر سبسڈی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ایجنڈا ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان بنانا ہے۔ چند لوگ ترقی اور کامیابی کے اس سفر کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں یہ لوگ صرف احتجاج کرنا جانتے ہیں۔ جمہوریت ہر شخص کو احتجاج کرنے کا حق دیتی ہے لیکن یہ احتجاج جمہوری اقدار اور حدود کے اندر رہتے ہوئے کیا جانا چاہئے۔ یہ لوگ اپنی منفی سیاست کے ذریعے پاکستان کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں۔ احتجاجی سیاست کرنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے ۔اس دفعہ بھی ناکام ہونگے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ 2013ء میں حکومت سنبھالی تو حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا تھا ۔ہم ان چیلنجز پر کامیابی سے قابو پارہے ہیں‘ دہشت گردی نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا تھا اب حکومتی اقدامات کے باعث معیشت بحال ہوئی ہے۔ توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے ہم دن رات کام کررہے ہیں۔ کراچی آپریشن تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے شروع کیا گیا تھا۔ آپریشن کے مثبت نتائج حاصل ہورہے ہیں۔ ہم انرجی بحران پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں ساتھ ہی ساتھ حکومت تھر کی ترقی کے لئے بھی کوشاں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…