ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

تم ایک بار جنگ شروع کرو تو سہی ۔۔ہم تمہارا کیا حشر کریں گے ؟ پاکستانی سپہ سالار کا ایسا بیان کہ بھارت کو سانپ سونگھ گیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آج رسالپور میں پاک فضائیہ کے پہلے لاجسٹک کورس کی پاسنگ آئوٹ کی تقریب جاری ہے جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف راحیل شریف ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سپہ سالار راحیل شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج اندورنی و بیرونی چیلنجز کا منہ توڑجواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رسالپور میں پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔ دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔دہشتگردی کے انفرااسٹرکچر کو اپنی سرزمین سے جڑ سے اکھاڑنے میں کامیاب ہوئے۔بھارت کے حوالے سے آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کر دی۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔بھارت کنٹرول لائن پر جعل سازی کے ذریعے بدنام کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ بھارتی کھیل کا مقصددہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو مسخ کرنا ہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واضح الفاظ میں‌کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ملکی دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ہر مہم جوئی کامنہ توڑ جواب دیں گے۔اگر جارحیت مسلط کی گئی تو بھرپور قوت سے جواب دیا جائے گا۔اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے جذبہ ایمانی سے سرشار ہو کر فلک شگاف نعرہ تکبیر بھی بلند کیا ۔
واضح رہے کہ بھارت کا جنگی جنون بڑھتاجا رہا ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارت بڑے پیمانے پر جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔تفصیلات کیمطابق بھارتی ریاست راجستھان میں بھارتی افواج کی تیاریوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور تیاریا ں عروج پر ہیں ۔ اطلاع ہے کہ بدھ کے روز بھارتی فوج کی ٹینک کے میزائل بٹالین کو ریاست کے سرحدی علاقوں میں اتار دیا گیا ہے۔اطلاع کے مطابق میزائل بردار ٹینکوں کی تعداد200کے لگ بھگ بتائی گئی ہے۔جسلمیر باڑ میر کے علاقوں میںبھارتی افواج نےاپنے ذخیروں کو محفوظ بتانے کے لئے زیر زمین سیف ہائوسز کی نگرانی کا کام اسپیشل کمانڈوز کے سپرد کر دیا ہے کہا جا رہا ہے کہ راجستھان کے 22سرحدی علاقوں کو خالی کرایا گیا ہے۔دو ہزار سے زائد خندقوں کو جو مورچوں کے طور سے استعمال میں آئیں گی، تیار کیا گیا ہے۔ راجستھان میں اگلے چند دنوں میں ایک لاکھ سے زائد فوج کو لایا جائے گا نیز باڑ میر پر راج باہینی کو لگا دیا جائے گا کہا جارہا ہے کہ جام نگر اور کچھ کے علاقوں میں بھارتی نیوی کی سرگرمیوں کی بھی اطلاعات ہیں کہا جارہا ہے کہ راجستھان کے علاقوں میں بھارتی آرمی نیوی اور ایئر فورس کے مشترکہ آپریشن برائے راجستھان کو تشکیل دے دیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے گنگا نگر میں گنگا کنال کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…